Home / اہم ترین / نابالغہ کی خود کشی: لڑکی کے والد نے لگایاعصمت ریزی کا الزام

نابالغہ کی خود کشی: لڑکی کے والد نے لگایاعصمت ریزی کا الزام

گلبرگہ(ہرپل نیوز، حکیم شاکر) 2اگست: ایک 16سالہ لڑکی کے والد نے پولیس میں شکایت درج کرواتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اس کی لڑکی کے دوست نے اس کی عصمت ریزی کی جس کے سبب اسکی لڑکی نے اس بے عزتی کو برداشت نہ کرتے ہوئے زہر پی کر خود کشی کرلی۔

لڑکی کے والد کے بیان کے بموجب اس لڑکے نے لڑکی کو موٹر سائکل پر بٹھا کر اس کا اغوا کیا اور بعد ازاں جنسی طور پر اس کی ہراسانی کی۔ اسی لئے میری لڑکی نے خود کشی کرلی۔ یہ الزام اس آدمی نے اپنی شکایت میں عائد کیا ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں پاسکو قانون کے مطابق شکایت درج کرلی ہے۔ اس معاملہ میں پولیس تین افراد سے پوچھ تاچھ کررہی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/VSTcF

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.