Home / اہم ترین / نشہ کی حالت میں 5 سالہ معصوم بچی کا ریپ کے بعد سفاکانہ قتل، درندہ ملزم گرفتار

نشہ کی حالت میں 5 سالہ معصوم بچی کا ریپ کے بعد سفاکانہ قتل، درندہ ملزم گرفتار

گروگرام: (ہرپل نیوز؍ایجنسی)26؍اکتوبر:سائبر سٹی کے ایک گاؤں میں 5 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ ساتھ ہی پولیس نے قاتل کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق مدھیہ پردیش کا ایک خاندان ضلع کے ایک گاؤں میں مزدوری کرتا ہے۔ اس خاندان کے پڑوس میں راجہ نامی شخص رہا کرتا تھا۔ ر اجہ اس خاندان کی 5 سالہ بچی کو ٹافی دینے کے بہانے اپنے ساتھ لے گیا۔

راستے میں سنسان جگہ دیکھ کر ملزم نے لڑکی کی عصمت دری کی۔ لڑکی رونے لگی تو اس درندہ صفت انسان نے اس معصوم بچی کا گلا دبا کر قتل کر دیا۔لڑکی کی چیخ و پکار سن کر گاؤں کے لوگ وہاں پہنچے اور ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے بتایا کہ وہ شراب کے نشے میں تھا۔

جس کی وجہ سے اس نے یہ واقعہ انجام دے دیا۔ پولیس نے لڑکی کی لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا ہے عدالت نے ملزم کوجیل بھیج دیا گیا ہے۔معلومات کے مطابق 5 سالہ بچی کی برتھ ڈے ہفتہ کو تھی۔ سالگرہ کے بعد صبح لڑکی کے والد اپنے مزدوری پر چلے گئے۔

اس کی ماں چوڑی لینے قریبی دکان پر گئی۔ ملزم راجہ جو اس کے محلے میں رہتا تھا، اس کے گھر آیا اور بچی کو ٹافی دینے کے بہانے اپنے ساتھ لے گیا۔ جب لڑکی تقریباً دو تین گھنٹے تک گھر نہیں پہنچی ،تو اس کے گھر والوں نے اس کی تلاش شروع کردی۔

تلاشی کے دوران اس کی لاش گھر کے پیچھے کھیت میں پڑی ہوئی ملی۔ لواحقین نے بتایا کہ ملزم مکمل نشے میں تھا۔اس گھناؤنے واقعے کے بعد گاؤں کے لوگ کافی ناراض ہوگئے۔

مشتعل عوام ملزم کو مارنے لگے ، لیکن سوہنا کرائم برانچ کی ٹیم نے ملزم کو بچا کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ گرفتاری کے وقت بھی ملزم مکمل نشے میں تھا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/iWvaY

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.