Home / اہم ترین / نفرت کاکاروبار جاری:’سلی ڈیل‘ اور’ بلی بائی‘ کے بعد’ کلب ہاؤس‘۔ دہلی خواتین کمیشن نے دہلی پولیس کونوٹس جاری کیا، پانچ دن میں جواب مانگا

نفرت کاکاروبار جاری:’سلی ڈیل‘ اور’ بلی بائی‘ کے بعد’ کلب ہاؤس‘۔ دہلی خواتین کمیشن نے دہلی پولیس کونوٹس جاری کیا، پانچ دن میں جواب مانگا

نئی دہلی:(ہرپل نیوز؍ایجنسی)18؍جنوری:سلی ڈیلز اوربلی بائی ایپ کے بعد اب کلب ہاؤس نامی ایک نئی ایپ مسلم خواتین کے خلاف نازیباریمارکس کرنے کے لیے منظر عام پر آئی ہے۔نفرت انگیزی پرپوری دنیامیں بدنامی ہوئی ہے۔ دہلی کمیشن برائے خواتین (DCW) نے اس معاملے میں دہلی پولیس کے سائبر کرائم سیل کو نوٹس جاری کیا ہے اورکلب ہاؤس کے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ڈی سی ڈبلیو کی صدر سواتی مالیوال نے اس واقعے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی نے مجھے ٹوئٹر پر ٹیگ کیا اور کلب ہاؤس ایپ پر ہونے والی اس تفصیلی فحش آڈیوگفتگوکے بارے میں بتایا، جس میں مسلم خواتین اور لڑکیوں کو نشانہ بنایا گیا اور ان کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کی گئیں۔ نازیباتبصرے کیے گئے۔یہ ایک حد تک ہے کہ ملک میں ایسے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مجرموں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جانی چاہیے اور اس لیے میں نے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کر کے اس معاملے میں فوری طور پر ایف آئی آر درج کرنے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔کمیشن نے ٹوئٹر پر آن لائن پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو کا نوٹس لیا، جس میں ایک فحش ویڈیو دکھایا گیا تھا۔مسلم لڑکیاں ہندولڑکیوں سے زیادہ خوبصورت ہوتی ہیں کے موضوع پر کلب ہاؤس میں گفتگوہوئی۔ مذکورہ گفتگو میں شرکا کو مسلم خواتین اور لڑکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے غیر مہذب، فحش اور تضحیک آمیز ریمارکس کرتے ہوئے واضح طور پر سنا جا سکتا ہے۔کمیشن نے اس معاملے کا سخت نوٹس لیا اور دہلی پولیس پر زور دیا کہ وہ ملوث افراد کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کرے۔ کمیشن نے پولیس سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر ایف آئی آر درج کرے اور ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرے۔دہلی پولیس کو کمیشن کو تفصیلی کارروائی کی رپورٹ پیش کرنے کے لیے پانچ دن کا وقت دیا گیا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/zhjEn

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.