Home / اہم ترین / نوائط محفل کی زبردست پیش رفت ۔بھٹکلیس داٹ کام کے تعاون سے کیا نوائطی کیبورڈ لاونچ

نوائط محفل کی زبردست پیش رفت ۔بھٹکلیس داٹ کام کے تعاون سے کیا نوائطی کیبورڈ لاونچ

بھٹکل( ہرپل نیوز،) 8جنوری: انجمن کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر منعقدہ نوائط محفل کے ثقافتی پروگرام میں نوائطی کیبورڈ لانچ کیا گیا جس کے بعد کمپوٹر پر خالص نوائطی میں ٹائپ کرنا ممکن ہوگیا۔نوائط محفل کے گزگزتی رات پروگرام میں بھٹکل جماعت المسلمین کے قاضی مولانا محمد اقبال مُلا ندوی کے ہاتھوں نوائطی کیبورڈ کا اجرا عمل میں آیا ۔ یوں تو نوائطی زبان و تہذیب اور نوائطی ثقافت کے تحفظ کے لئے نوائط محفل بھٹکل میں سرگرم ہے، لیکن نوائطی کیبورڈ کا تیار کرنا نوائط محفل کا سب سے بڑا کارنامہ سمجھا جا رہاہے۔

بھٹکلیس کے بانی و چیرمین جناب محسن شاہ بندری کے ساتھ نوائط محفل کی ایک ٹیم نے کچھ ماہ قبل ممبئی میں ایکسیز میڈیا سولوشن کے سوفٹ وئیر انجینر سید منظر زیدی سے ملاقات کر کے اُنہیں نوائط کوڈنگ کی تفصیلات سے آگاہ کیا تھا اورتین نئے حروفوں کو اُردو کیبورڈ میں شامل کرکے ایک نیا نوائطی کیبورڈ تیار کرنے کی ذمہ داری سونپی تھی۔ اس تعلق سے بھٹکل کے پہلے کمپوٹر انجینر جناب محسن شاہ بندری نے کیبورڈ کے تعلق سے ٹیکنیکل طور پر تفصیلات فراہم کی جس کے بعد مسٹر زیدی نے نوائطی کیبورڈ پر کام کرنا شروع کیا اور تینوں نئے حروف یونیکوڈ کے اُردو فونٹس والے کیبورڈ میں شامل کرکے نوائطی کیبورڈ تیار کیا۔ اس سے قبل نوائطی میں کچھ ٹائپ کرنے کے لئے اُردو کا فونیٹیک کیبورڈ استعمال کیا جاتا تھا لیکن اُردو کے کیبورڈ پر نوائطی زبان کے تین حروف نہ پائے جانے سے بہت بڑی دقت پیش آرہی تھی، مگر اب نوائطی کیبورڈ تیار ہونے کے ساتھ ہی پوری نوائط برادری میں مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔

واضح رہے کہ جس طرح اُردو میں "ت" کے بعد بڑا "ٹ" ہوتا ہے اور "د" کے بعد بڑا "ڈ" ہوتا ہے، اسی طرح نوائطی میں چیم کے بعد بڑی چیم، نون کے بعد بڑی نون اور لام کے بعد بڑی لام ہوتی ہے۔اب نئے نوائطیکیبورڈ میں تینوں نئے حروفوں کو شامل کیا گیا ہے ۔ چیم میں چونکہ تین نقطے ہوتے ہیں، نئےکیبورڈ کے تحت اب بڑی چیم میں چار نقطے لگائے گئے ہیں، بڑی لام میں لام کے اندر ایک چھوٹی لام شامل کی گئی ہے اسی طرح بڑی نون کے لئے نون کے اندر بغیر نقطے والی نون شامل کی گئی ہے۔بھٹکلیس کے چیرمین محسن شاہ بندری نے بتایا کہ لنگویچ سولوشن کے نام سے ایک ایپ بنایا گیا ہے فی الحال نوائطی نستعلیق اور نوائط بتول ، دو فونٹس میں نوائطی کیبورڈ تیار کیاگیا ہے، مزید تین ڈیزائن کے فونٹس عنقریب تیار ہوں گے۔(ساحل آن لائن اور بھٹکلیز کے شکریہ کے ساتھ)

The short URL of the present article is: http://harpal.in/Hc7UK

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.