Home / اہم ترین / نوپو ر تنازعہ سے ہندوستان کی ساکھ کو نقصان پہنچا: اجیت ڈوبھال

نوپو ر تنازعہ سے ہندوستان کی ساکھ کو نقصان پہنچا: اجیت ڈوبھال

نئی دہلی:(ہرپل نیوز؍ایجنسی)22؍جون: پیغمبر اسلامؐ کی شان میں بی جے پی کی نوپور شرما اور نوین جندل کے گستاخانہ تبصرے کے تنازعہ نے بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے ،کیونکہ انہوں نے ملک کو اس انداز میں پیش کیا ہے جو حقیقت سے دور ہے۔ ان خیالات کا اظہارقومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے کیا۔انہوں نے کہا کہ اس سے ہندوستان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے اس لحاظ سے کہ ہندوستان کو پیش کیا گیا ہے یا ہندوستان کے خلاف کوئی غلط معلومات پھیلائی گئی ہے جو حقیقت سے بہت دور ہے۔

غالباً ہمیں ان سے رابطہ کرنے بات کرنے اور انہیں قائل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ دیکھیں گے کہ ہم جہاں بھی گئے ہیں، جہاں بھی ہم نے متعلقہ لوگوں کے ساتھ باہر اور اندر سے بات کی ہے، ہم انہیں قائل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔جب لوگ جذباتی طور پر بھڑک اٹھتے ہیں تو ان کا رویہ قدرے غیر متناسب ہوتا ہے۔ ڈوبھال نے اے این آئی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اس تنازعہ پر تفصیل سے بات کی۔ڈوبھال نے افغانستان میں سکھوں کی عبادت گاہ پر ہونے والے حالیہ بم دھماکے کو بھی بدقسمتی قرار دیا اور کہا کہ ہندوستان اس ملک میں اقلیتوں کو ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں سکھوں کو ویزا دیا ہے اور جیسے ہی پروازیں دستیاب ہوں گی، ان میں سے کچھ واپس آئیں گے۔ ہم سکھوں کے معاملات کو بہت ہمدردی سے دیکھیں گے۔ یہ ایک انتہائی افسوسناک واقعہ تھا۔ ہم نے وہاں کے سکھوں اور ہندوؤں کو یقین دلایا ہے کہ ہندوستان اپنی وابستگی پر قائم رہے گا۔ڈوبھال نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان پاکستان کے ساتھ بات چیت کے لیے دروازہ کھلا ہے لیکن صرف اپنی شرائط پر۔ ظہم اپنے مخالف کی پسند پر امن اور جنگ نہیں کر سکتے۔ اگر ہمیں اپنے مفادات کا تحفظ کرنا ہے تو ہم فیصلہ کریں گے کہ ہم کب، کس کے ساتھ اور کن شرائط پر امن قائم کریں گے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/ahZNb

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.