Home / اہم ترین / نیو یارک ٹائمز کی عمارت کے باہر مظاہرہ، 70 افراد گرفتار

نیو یارک ٹائمز کی عمارت کے باہر مظاہرہ، 70 افراد گرفتار

ماسکو(ایجنسی)جون23: امریکہ کے مین ہیٹن میں اخبار ’نیو یارک ٹائمز‘ کی عمارت کے باہر احتجاج کر رہے 70 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ تمام لوگ ماحولیاتی بحران کی خبروں کو کور کرنے کے میڈیا کے طریقوں پر توجہ اپنی طرف مبذول کرانے کے لئے ہفتہ کو اخبار کے دفتر کے باہر مظاہرہ کر رہے تھے۔ سی این این نے نيويارك پولس کے ترجمان کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔سی این این کے مطابق مظاہرین ایکولوجی نقصان کا عدم تشددانہ انداز میں مظاہرہ کرنے کے لئے مشہور بین الاقوامی تحریک ’ا یکسٹنگشن ر بیلین ‘ تنظیم سے متعلق ہیں۔’ا یکسٹنگشن ر بیلین‘ کی ترجمان ایوے موشیر نے کہا کہ اگرچہ ’نیو یارک ٹائمز‘ بہترین رپورٹنگ کر رہا ہے لیکن یہ ماحولیاتی بحران کو اس طرح سے کور نہیں کر رہا ہے جس طرح سے کیا جا ناچاہیے۔ اس معاملہ کومیڈیا کو دوسری عالمی جنگ کی طرح سے کور کرنا چاہیے جہاں ہر دن اس سے متعلق خبریں شہ سرخیوں میں ہوں۔ نیویارک پولس ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے بتایا کہ مظاہرین کے خلاف الزام زیر التوا ہیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/a3ciU

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.