Home / اہم ترین / ورلڈ کپ سے عین قبل پاکستان کے جارح مزاج کھلاڑی آصف علی کو پہنچا بڑا صدمہ

ورلڈ کپ سے عین قبل پاکستان کے جارح مزاج کھلاڑی آصف علی کو پہنچا بڑا صدمہ

(ایجنسی)20مئی :پاکستان کرکٹ ٹیم کے طوفانی بلے باز آصف علی کو ورلڈ کپ سے پہلے بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ کینسر میں مبتلا ان کی کمسن بیٹی انتقال کر گئی ہیں۔ پاکستانی ٹیم کے میڈیا منیجر کے مطابق آصف علی کی کمسن بیٹی کئی ماہ سے بیمار تھی ، جسے علاج کے لیے امریکہ منتقل کیا گیا تھا جو وہاں انتقال کرگئی ۔

میڈیا منیجر کے مطابق آصف علی بیٹی کی بیماری کے باوجود پاکستان ٹیم کے لیے دستیاب رہے، دکھ کی اس گھڑی میں ٹیم کے تمام ممبران اُن کے ساتھ ہیں۔ آصف علی کی بیٹی نور فاطمہ کے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف گزشتہ سال پی ایس ایل کے دوران ہوا تھا ۔

آصف علی کی معصوم بچی کے انتقال پر ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ شاداب خان نے ٹویٹ کیا کہ االلہ تعالی ٓصف بھائی کی بیٹی کو جنت نصیب فرمائیں اور اہل خانہ کو صبر عطا کریں ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/OPLPb

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.