Home / اہم ترین / ویکسینیشن شدہ افراد پر بھی سماجی رابطوں کی پابندی لاگو ۔ جانئیے کس ملک نے کیا فیصلہ

ویکسینیشن شدہ افراد پر بھی سماجی رابطوں کی پابندی لاگو ۔ جانئیے کس ملک نے کیا فیصلہ

جرمن ( ایجنسی) ۲۲ ٖڈسمبر۔جرمنی کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے کورونا وائرس کی تبدیل شدہ قسم اومیکرون کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ گزشتہ روز جرمن چانسلر اولاف شولس کی صوبائی وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ہونے والی کانفرنس میں جو فیصلے کیے گئے ان میں پرائیویٹ طور پر زیادہ سے زیادہ 10 لوگوں کے ایک جگہ جمع ہونے کی حد مقرر کی گئی ہے اس کے علاوہ کلبوں اور ڈسکو بارز کی بندش اور فٹبال میچ اور دیگر بڑے ایونٹس شائقین کے بغیر ہی کرائے جانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ تاہم یہ تمام پابندیاں کرسمس کے بعد ہی لاگو ہوں گی۔ فی الحال ریستوراںوں اور دکانوں کی بندش سمیت مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/DQ214

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.