Home / اہم ترین / ویک اینڈ کرفیو کے بعد ریاست بھر میں تھم گئی عام زندگی کی رفتار۔ بھٹکل میں سڑکوں اور چوراہوں پر سناٹے

ویک اینڈ کرفیو کے بعد ریاست بھر میں تھم گئی عام زندگی کی رفتار۔ بھٹکل میں سڑکوں اور چوراہوں پر سناٹے

بھٹکل (ہرپل نیوز)24 اپریل:ریاست بھر میں جمعہ کی شب 9 بجے سے پیر 6 صبح بجے تک کے لئے مکمل ویک اینڈ کرفیو شروع ہونے سے پوری ریاست میں اسکا اثر دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ساحلی کرناٹکا کے بھٹکل میں بھی ویک اینڈ کرفیو کی وجہ سے شہر کے مشغول ترین علاقے پوری طرح سنسان نظر آئے ، شمس الدین سرکل ، نوائط کالونی ،آزاد نگر ، مدینہ کالونی وغیرہ میں راستوں پرمکمل خاموشی دیکھی گئی۔

ساحلی کرناٹکا کے بھٹکل میں بھی ویک اینڈ کرفیو کا اثر ۔مشغول ترین شمس الدین سرکل کا نظارہ

خیال رہے کہ حکومت نے کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بلا وجہ گھروں سے باہر نکلنےپر پابندی عائد کی ہے اور پکڑے جانے کی صورت میں ان کے خلاف قانونی کاروائی اورن کی گاڑیوں کو ضبط بھی کر نے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں ۔ ویک اینڈ کرفیو کے دوران پرائیویٹ گاڑیوں کے ذریعہ بلاوجہ بین الاضلاع سفر بھی ممنوع قرار دیا گیاہے، جبکہ بین ریاستی سفرکی اجازت دی گئی ہے اسی طرح ویک اینڈ کرفیو کے دوران فوڈ تیار کرنے اور ہوم ڈلیوری کی اجازت رہے گی۔ کرفیو کے دوران سوائے پبلک ٹرانسپور ٹ کے تمام پرائیویٹ گاڑیوں کی نقل و حمل پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کورونا کرفیو کے دوران بشمول دو پہیوں کی گاڑیاں ،کار ،یا کسی بھی دوسری سواری کے سڑک پرنکلنے پر پولیس ان گاڑیوں کو ضبط کرسکتی ہے سوائےمیڈ یکل دوکانوں اور ضروری خدمات کے علاوہ باقی تمام دکانیں بند رہیں گی ۔ لوگوں کی بھیڑ بھاڑ اور لوگوں کے ایک جگہ پر اکٹھا ہونے سے روکنے کے لئے ریاست بھر میں دفعہ 144 کے تحت امتناعی احکامات نافذ رہیں گے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/IaON0

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.