Home / اہم ترین / ٹائی ٹینک2.0 :الاسکا میں کروزجہازبرفانی تودے سے ٹکرا ،مرمت کے لیے سیاٹل منتقل

ٹائی ٹینک2.0 :الاسکا میں کروزجہازبرفانی تودے سے ٹکرا ،مرمت کے لیے سیاٹل منتقل

لندن:(ہرپل نیوز؍ایجنسی)4؍جولائی:نارویجن کروزلائن جہاز ’’نارویجن سن‘‘ الاسکا میں برفانی تودے (آئس برگ) سے ٹکرا گیا ہے جس کے بعداس کو مرمت کے لیے سیاٹل میں لنگرانداز کرناپڑا ہے۔ کروزجہاز ہفتے کے روز الاسکا میں ہوبارڈ گلیشیر کے قریب ایک برفانی تودے کے کچھ حصے سے ٹکرایا تھا۔اس کے بعد اس کو سیاٹل کی بندرگاہ لے جایا گیا ہے۔اس جہاز میں دوہزارمسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ حادثے کے بعد اس کو الاسکا کی بندرگاہ جونیاؤ منتقل کیا گیا جہاں اس کا معائنہ کیا گیا۔ بالآخر حکام نے اسے کم رفتار سے سیاٹل سے جانے کی اجازت دے دی ہے۔تصادم کے وقت جہاز میں سوار ایک خاندان نے سی بی ایس نیوز کو بتایا کہ اس کا اثر ایسا لگ رہا تھا جیسے کوئی دروازہ زور سے ٹکرا رہا ہو۔

بنجمن ٹالبوٹ نامی ایک مسافر نے سی بی ایس کو بتایا کہ اس نے اور اس کے بھائی نے واقعے سے عین پہلے پانی میں آئس برگ کودیکھا۔اس کے بعد اس نے بھائی کو اپنے فون پر ریکارڈ کرنے کو کہا اور اس نے کیمرے سے جہاز کے برفانی تودے سے ٹکرانے کی ویڈیو بنالی ہے۔انھوں نے حادثے کے منظر کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ اے میرے خدا، ہم ایک آئس برگ سے ٹکراگئے۔پھر اچانک، تیزی سے، پورا جہاز ہل گیا تھا اور پھر مجھے ریکارڈنگ شروع کرنا پڑی۔میں نے جہاز کے سامنے دیکھا اورمیں صرف یہ دیکھ رہا ہوں کہ آئس برگ صرف پلٹ رہا ہے اور نیچے آ رہا ہے۔یادرہے کہ جب 14 اپریل1912 کو مشہورزمانہ ٹائی ٹینک ایک آئس برگ سے ٹکرایا تھا تواس کے بعد جہاز سمندر میں ڈوب گیا تھا اوراس میں سوار 1500 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ایک اندازے کے مطابق یہ برفانی تودا 400 فٹ طویل اور 100 فٹ اونچا (سمندر کی سطح سے اوپر) تھا۔تاہم نارویجن سن جس آئس برگ سے ٹکرایا تھا،اس سے زیادہ نقصان نہیں ہوا۔البتہ اس کے نتیجے میں جہاز کی مرمت کے دوران میں کئی کروزجہازوں کی آمد ورفت منسوخ کرناپڑی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/JVify

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.