Home / اہم ترین / ٹوکیو اولمپکس: نیرج چوپڑا نے جیتا گولڈ میڈل، جیولن تھرو کے اولمپک چمپئن بنے، ہندوستان کو ایتھلیٹکس میں پہلا میڈل

ٹوکیو اولمپکس: نیرج چوپڑا نے جیتا گولڈ میڈل، جیولن تھرو کے اولمپک چمپئن بنے، ہندوستان کو ایتھلیٹکس میں پہلا میڈل

نئی دہلی: (ہرپل نیوز؍ایجنسی) 8؍ اگست: ہندوستان کے اسٹار جیولن تھروور نیرج چوپڑا نے ٹوکیو اولمپک میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی ہے۔ نیرج چوپڑا ایتھلیٹکس میں اولمپک تمغہ جیتنے والے پہلے ہندوستانی کھلاڑی ہیں۔ نیرج چوپڑا نے فائنل مقابلے میں 87.58 میٹر دور بھالا پھینک کر گولڈ میڈل جیتا۔ نیرج چوپڑا نے اپنے دوسرے تھرو میں ہی یہ دوری طے کی۔ نیرج چوپڑا نے پہلے تھرو میں ہی 87.03 کی دوری طے کرکے نمبر ایک پر جگہ بنالی تھی، لیکن اس کے بعد انہوں نے آئندہ تھرو میں اپنی کارکردگی مزید بہتر کی۔ نیرج چوپڑا نے ٹوکیو میں ہندوستان کو پہلا گولڈ میڈل دلایا۔

جیولن تھرو فائنل میں کوئی بھی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کے آس پاس نظر نہیں آیا۔ نیرج چوپڑا واحد کھلاڑی رہے جن کا تھرو 87 میٹر سے اوپر رہا۔ چیک ریپبلک کے جاکب ویڈیلیچ 86.67 میٹر اور وتیسلاو ویسلی 85.44 میٹر کی دوری کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

نیرج چوپڑا نے جیولن تھرو میں گولڈ میڈل جیتا۔ یہ اولمپک تاریخ کا کسی ہندوستانی کھلاڑی کا ایتھلیٹکس کا پہلا میڈل ہے۔ پہلی بار ہندوستان نے اولمپک میں 7 میڈل جیتے۔ اس سے پہلے 2012 لندن اولمپک میں 6 میڈل ملے تھے۔ اس طرح سے ہندوستان نے 125 سال میں پہلی بار سات میڈل جیتنے کا تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے۔

واضح رہے کہ نیرج چوپڑا ہندوستان کے لئے انفرادی اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والے محض دوسرے کھلاڑی ہیں۔ شوٹر ابھینو بندرا نے بیجنگ اولمپک میں گولڈ میڈل جیتا تھا اور اب نیرج چوپڑا نے اس تاریخی کارنامے کو انجام دیا ہے۔ نیرج چوپڑا نے اولمپک ایتھلیٹکس میں ہندوستان کو پہلا میڈل دلایا ہے۔ اس سے انہوں نے ہندوستان کا ایتھلیٹکس میں اولمپک تمغہ جیتنے کا گزشتہ 100 سال سے بھی زیادہ کا انتظار ختم کردیا۔ نیرج چوپڑا نے گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ترنگا لے کر میدان کا چکر لگایا اور اس کا جشن منایا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/kFtTE

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.