Home / اہم ترین / ٹویٹر کارویہ نرم ، حکومت کو ڈیجیٹل قواعد کی تعمیل کے لیے ہر ممکن کوشش کی یقین دہانی

ٹویٹر کارویہ نرم ، حکومت کو ڈیجیٹل قواعد کی تعمیل کے لیے ہر ممکن کوشش کی یقین دہانی

نئی دہلی:(ہرپل نیوز؍ایجنسی)10؍جون :۔ سوشل میڈیا کمپنی ٹویٹر ، جو ڈیجیٹل رولز 2021 پر عمل کرنے میں ٹال مٹول کررہی ہے ، اس میں قدرے نرمی محسوس ہورہی ہے۔حکومت کو بھیجے گئے ایک پیغام میں ٹویٹر نے کہا ہے کہ وہ ڈیجیٹل قواعد کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہاہے۔اس نے یہ بھی کہاہے کہ وہ نئے ڈیجیٹل قوانین کی تعمیل سے متعلق پیشرفت کی تفصیلات حکومت کو پیش کرے گا۔

آر ایس ایس کے سابق رہنماؤں اور نائب صدر وینکیا نائیڈوکے ٹویٹر اکاؤنٹ سے بلوٹک کو ہٹانے کے تنازعہ کے درمیان وزارت انفارمیشن اینڈ ٹکنالوجی نے ڈیجیٹل قوانین کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے ٹویٹر کو الٹی میٹم دے دیا تھا۔

فیس بک ،گوگل سمیت متعدد دیگر کمپنیوں نے پہلے ہی ڈیجیٹل قواعد کے مطابق نوڈل افسران کی تقرری جیسے متعدد اقدامات کیے ہیں لیکن ٹویٹراور حکومت کے مابین تنازعہ کم ہوتا دکھائی نہیں دے رہا تھا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/uElgU

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.