Home / اہم ترین / پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں دو اہم مالیاتی بل کی منظوری ممکن

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں دو اہم مالیاتی بل کی منظوری ممکن

نئی دہلی: (ہرپل نیوز؍پریس ریلیز)25؍اکتوبر:حکومت مالیاتی شعبے سے متعلق دواہم بل پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں لا سکتی ہے۔ ان کا اعلان بجٹ میں کیاگیاہے۔ ان میں سے ایک بل سرکاری شعبے کے بینکوں کی نجی کاری کی آسانی سے تکمیل سے متعلق ہے۔

اس کے علاوہ ، حکومت نیشنل پینشن سسٹم ٹرسٹ (این پی ایس) کو پنشن فنڈ ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ایف آر ڈی اے) سے الگ کرنے کے لیے پی ایف آر ڈی اے ایکٹ ، 2013 میں ترمیم کا بل بھی لا سکتی ہے۔ اس سے پنشن کا دائرہ وسیع ہوگا۔ذرائع نے بتایاہے کہ پارلیمنٹ کے آئندہ سرمائی اجلاس میں حکومت بینکنگ ریگولیشن ایکٹ 1949 میں ترمیم کے لیے بل لا سکتی ہے۔

اس کے علاوہ، بینکوں کی نجی کاری کے لیے، بینکنگ کمپنیز (ایکوزیشن اینڈ ٹرانسفر آف انڈرٹیکنگز) ایکٹ، 1970 اور بینکنگ کمپنیز (ایکسیشن اینڈ ٹرانسفر آف انڈرٹیکنگز) ایکٹ، 1980 میں ترامیم کی ضرورت ہوگی۔ ذرائع نے بتایاہے کہ ان قوانین کے ذریعے بینکوں کودومرحلوں میں قومیا لیا گیا۔ اب بینکوں کی نجی کاری کے لیے ان قوانین کی دفعات کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہوگی۔

پارلیمنٹ کا ایک ماہ کا سرمائی اجلاس اگلے ماہ کے آخر میں شروع ہونے کی توقع ہے۔ بجٹ کے ضمنی مطالبات کی دوسری قسط بھی اس سیشن میں رکھی جائے گی۔ فنانس بل کے علاوہ حکومت اس کے ذریعے اضافی خرچ کر سکتی ہے۔

وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے 2021-22 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے حکومت کے 1.75 لاکھ کروڑ روپے کے ڈس انویسٹمنٹ ہدف کو پورا کرنے کے لیے پبلک سیکٹر کے بینکوں کی نجی کاری کا اعلان کیاہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/11z4X

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.