Home / اہم ترین / پانچ برسوں میں 24 ارب ڈالرز کا فوجی سامان درآمد کیا: وزیر دفاع

پانچ برسوں میں 24 ارب ڈالرز کا فوجی سامان درآمد کیا: وزیر دفاع

نئی دہلی:(ہرپل نیوز؍ایجنسی) 4؍فروری: ہندوستان نے گذشتہ پانچ برسوں کے دوران مختلف ممالک سے تقریباً 24 ارب ڈالرز کا فوج سازوسامان درآمد کیا ہے۔وزیر برائے مملکت دفاع اجے بھٹ نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ گذشتہ پانچ برسوں کے دوران انڈیا نے امریکہ، روس، فرانس، اسرائیل اور سپین سمیت دیگر ممالک سے تقریباً 24 ارب ڈالر کا فوجی ساز و سامان درآمد کیا ہے۔ درآمد کیے گئے سامان میں ہیلی کاپٹرز، ایئرکرافٹ ریڈارز، راکٹس، بندوقیں، میزائل اور رائفلز شامل ہیں۔وزیر برائے دفاع اجے بھٹ نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ ’2017 سے لے کر اب تک انڈیا نے غیرملکی کمپنیوں کے ساتھ فوجی سازوسامان کی درآمد کے لیے 88 معاہدے کیے جبکہ گذشتہ پانچ برسوں کے دوران فوجی سازوسامان حاصل کرنے کے لیے مجموعی معاہدوں کی تعداد 264 تھی۔‘ اجے بھٹ کا کہنا تھا کہ ہندوستانی حکومت درآمدی سامان پر انحصار کو کم کرنے کے لیے ’میڈ ان انڈیا‘ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور اس پالیسی میں مزید اصلاحات کی جا رہی ہیں۔

ہندوستان کی ’ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن‘ اس وقت 55 منصوبوں پر کام کر رہی ہے جس کے تحت آبدوزوں میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی، لڑاکا جہاز، کروز میزائلوں، ڈرونز اور ٹینک کش ہتھیار بنائے جا رہے ہیں۔فوجی و دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے رقم خرچ کرنے والے ممالک میں ہندوستان کئی ممالک بشمول روس اور برطانیہ سے بھی آگے ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکہ کا دفاعی بجٹ ہندوستان سے 10 گنا زیادہ ہے جبکہ چین کا دفاعی بجٹ ہندوستان کے مقابلے میں چار گنا زیادہ ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/cpD4Y

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.