Home / اہم ترین / پاپولر فرنٹ نے شہریت درخواست پر پی آئی ایل داخل کی

پاپولر فرنٹ نے شہریت درخواست پر پی آئی ایل داخل کی

نئی دہلی:(ہرپل نیوز؍ایجنسی)10؍جون :۔ پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے جنرل سکریٹری انیس احمد نے وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) کی جانب سے جاری کردہ اُس متنازعہ اعلان کی آئینی درستگی کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی داخل کی ہے، جس میں پڑوسی ممالک سے آئے غیرمسلم پناہ گزینوں سے شہریت کے لئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

ابھی شہریت ترمیمی قانون، 2019 کے قواعد بھی وضع نہیں ہوئے ہیں اور وزارت داخلہ کے 28؍مئی کے ایک گزٹ نوٹیفکیشن میں افغانستان، پاکستان اور بنگلہ دیش سے آئے ہندو، سکھ، جین، عیسائی اوربدھشٹ مہاجروں سے شہریت کی درخواستیں طلب کی جانے لگی ہیں جو فی الوقت گجرات، راجستھان، چھتیس گڑھ، ہریانہ اور پنجاب کے 13؍اضلاع میں رہائش پذیر ہیں۔

پاپولر فرنٹ آف انڈیا نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ ایم ایچ اے کا نوٹیفکیشن چور دروازے سے سی اے اے نافذ کرنے کی ایک کوشش ہے۔انیس احمد کے ذریعہ سپریم کورٹ میں دائر کردہ پی آئی ایل میں یہ درخواست کی گئی ہے کہ اس نوٹیفکیشن کو غیرآئینی، تفریقی اور آئین ہند کی دفعہ 14 کے حساب سے غیرقانونی قرار دیا جائے، کیونکہ یہ شہریت قانون، 1955 کی دفعہ 5اور 6 کے تحت رجسٹریشن کراکے شہریت حاصل کرنے سے مسلمانوں کو روکتا ہے۔

پی آئی ایل میں متنازعہ گزٹ نوٹیفکیشن کی درستگی کا جائزہ لینے کی بھی درخواست کی گئی ہے، کیونکہ اسے شہریت قانون، 1955کی دفعہ 5اور6کے خلاف جاری کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی عرضی میں مرکزی حکومت کو شہریت قانون، 1955 کی دفعہ 16کے بہانے’ اقتدار کے پرفریب استعمال‘ سے روکنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/KBBSg

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.