Home / اہم ترین / پاکستانی سلامی بلے باز امام الحق دوسرے ہی اوور میں صفر پر ہوئے آوٹ ، ٹویٹر پر اڑ رہا ہے جم کر مذاق

پاکستانی سلامی بلے باز امام الحق دوسرے ہی اوور میں صفر پر ہوئے آوٹ ، ٹویٹر پر اڑ رہا ہے جم کر مذاق

(ایجنسی)26ڈسمبر: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ شروع ہوچکا ہے ۔ پاکستان کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے دن دوسرے ہی اوورس میں امام الحق کے طور پر پہلا جھٹکا لگا ۔ امام الحق کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین کی راہ لوٹ گئے ۔ انہوں نے 9 گیندوں کا سامنا کیا اور پھر کگیسو ربادا کے شکار بن گئے ۔امام الحق کے صفر پر آوٹ ہونے کے بعد اب ان کا سوشل میڈیا پر جم کر مذاق اڑایا جارہا ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ ٹیم سلیکشن کو لے کر چیف سلیکٹر انضمام الحق پر بھی انگلیاں اٹھائی جارہی ہیں ۔ خیال رہے کہ امام الحق انضما م کے بھتیجے ہیں اور اسی کو لے کر کرکٹ شائقین انضمام کی تنقید کررہے ہیں ۔ایک ٹویٹر یوزر نے لکھا کہ امام الحق نہ تو بلے بازی کرسکتے ہیں ، نہ فیلڈنگ ، وہ انڈر 12 کرکٹ لیگ میں بھی سلیکٹ ہونے کے قابل نہیں ہیں ، مگر ان کے چچا کا شکریہ ۔ پاکستان کی ٹیم صرف 10 کرکٹر اور ایک سفارشی کے ساتھ کھیل رہی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کی ٹیم اب تک جنوبی افریقہ میں کوئی ٹیسٹ سیریز اپنے نام نہیں کرسکی ہے اور گزشتہ 10 سال کے دوران پاکستان نےپروٹیز سرزمین پر کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیتا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/xeuMM

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.