Home / اہم ترین / پرینکا کا یوگی حکومت پر بڑا حملہ ۔کہا یوپی میں ’کرائم اور کورونا‘ دونوں کنٹرول سے باہر

پرینکا کا یوگی حکومت پر بڑا حملہ ۔کہا یوپی میں ’کرائم اور کورونا‘ دونوں کنٹرول سے باہر

لکھنؤ(ہرپل نیوز،ایجنسی) 2 اگست :اتر پردیش میں جرائم کے واقعات کم ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ روزانہ قتل اور اغوا جیسے واردات منظرعام پر آ رہے ہیں اور ان پر کنٹرول پانے میں یو پی انتظامیہ ناکام نظر آ رہی ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اس سلسلے میں کئی بار یوگی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا چکی ہیں، اور آج ایک بار پھر انھوں نے اس تعلق سے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے ریاست میں جرائم کے مسلسل بڑھتے واقعات کے سلسلے میں یوگی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرم کی وارداتوں پر روک لگانے میں وہ ناکام ثابت ہورہی ہے۔
پرینکا گاندھی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بلند شہر واقعہ کا تذکرہ کیا ہے جہاں دھرمیندر چودھری کا 8 دن قبل اغوا ہوا تھا اور ان کی لاش 31 جولائی کو برآمد ہوئی۔ انھوں نے مزید لکھا ہے کہ "کانپور، گورکھپور، بلند شہر۔ ہر واقعہ میں نظامِ قانون کی سستی ہے اور جنگل راج کی علامت موجود ہے۔ پتہ نہیں حکومت کب تک سوئے گی۔"قابل ذکر ہے کہ پرینکا گاندھی نے گزشتہ 24 جولائی کو بھی ایک ٹوئٹ میں اتر پردیش کے نظامِ قانون کو کٹہرے میں کھڑا کیا تھا۔ انھوں نے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ”یو پی میں نظامِ قانون دم توڑ چکی ہے۔ عام لوگوں کی جان لے کر اب اس کی منادی کی جا رہی ہے۔ گھر ہو، سڑک ہو، دفتر ہو، کوئی بھی خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتا۔“

The short URL of the present article is: http://harpal.in/rqP6e

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.