Home / اہم ترین / پرینکا گاندھی وزیر اعلیٰ کے لیے کانگریس کا چہرہ بن سکتی ہیں ،سلمان خورشید کا اشارہ

پرینکا گاندھی وزیر اعلیٰ کے لیے کانگریس کا چہرہ بن سکتی ہیں ،سلمان خورشید کا اشارہ

نئی دہلی: (ہرپل نیوز؍ایجنسی)14؍ستمبر: اترپردیش میں کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکاگاندھی کی بڑھتی ہوئی سرگرمی کے درمیان کانگریس کے سینئر لیڈر سلمان خورشید Salman Khurshid نے بڑا بیان دیا ہے۔سلمان خورشید نے کہاہے کہ ہم پرینکا گاندھی کی قیادت میں یوپی اسمبلی الیکشن 2022 لڑنے جار ہے ہیں۔

وہ کانگریس کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے سخت محنت کر رہی ہیں۔ بعد میں ہم انھیں وزیراعلیٰ کا چہرہ بھی قرار دے سکتے ہیں۔ پرینکا گاندھی ان دنوں یوپی کے دورے پرہیں۔ لکھنؤکے علاوہ انہوں نے رائے بریلی اور امیٹھی کا دورہ کیا ہے۔

یوپی میں اپنے قیام کے دوران پرینکا گاندھی کانگریس کے عہدیداروں اور سینئر لیڈروں سے مل رہی ہیں اور رائے لے کر انتخابی حکمت عملی کو مضبوط بنانے کی مہم میں مصروف ہیں۔کانگریس نے یوپی اسمبلی الیکشن 2022 کے پیش نظر ریلی نکالنے کااعلان کیا ہے۔ یو پی میں انتخابات سے پہلے کانگریس نے پرینکا گاندھی کی قیادت میں 12 ہزار کلومیٹر طویل سفر گھر سے گھر تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/KrXl2

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.