Home / اہم ترین / پنجاب: وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے اپنے ’بدعنوان‘ وزیر کو کیا برخاست

پنجاب: وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے اپنے ’بدعنوان‘ وزیر کو کیا برخاست

چندی گڑھ:(ہرپل نیوز؍ایجنسی)24؍مئی:پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے منگل کے روز اپنے وزیر صحت وجے سنگلا کو بدعنوانی کے الزامات پر کابینہ سے برخاست کر دیا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر صحت بدعنوانی میں ملوث ہیں اور ان کے پاس اس کے ثبوت موجود ہیں۔ بعد ازاں، وجے سنگلا کو اے سی بی (اینٹی کرپشن بیورو) نے گرفتار کر لیا۔خیال رہے کہ وجے سنگلا منسا اسمبلی سیٹ سے رکن ہیں اور بھگونت مان نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات جاری کئے۔ وزیر کے خلاف الزام ہیں کہ وہ ہر سرکاری ٹنڈر سے ایک فیصد کمیشن کا مطالبہ کرتے تھے۔

مان کا کہنا ہے کہ ریاست میں بدعنوانی کے تئیں ’زیرو ٹالرنس پالیسی‘ برقرار رہے گی۔ وزیر اعلیٰ مان نے کہا کہ میں وزیر صحت وجے سنگلا کے خلاف سخت کارروائی کر رہا ہوں۔ انہیں اپنی کابینہ سے برخاست کر رہا ہوں۔ سنگلا نے غلطی کا اعتراف کیا ہے۔وہیں، عام آدمی پارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کے اینٹی کرپشن ماڈل کے مطابق بڑا فیصلہ لیا گیا ہے۔ عآپ ایم پی راگھو چڈھا نے کہا کہ ان کی پارٹی واحد پارٹی ہے جس کے پاس بدعنوانی کی بنیاد پر اپنے لوگوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ایمانداری اور جرأت ہے۔

ہم نے دہلی میں دیکھا، اب پنجاب میں دیکھ رہے ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ پنجاب اسمبلی انتخابات میں عآپ کو زبردست کامیابی حاصل ہوئی۔ جس کے بعد بھگونت مان کو ریاست کا وزیر اعلیٰ منتخب کیا گیا۔ عام آدمی پارٹی اور بھگونت مان نے انتخابی مہم کے دوران ریاست سے بدعنوانی کو مکمل طور پر ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا اور اب کرپشن کے ملزم سابق وزیر کو گرفتار بھی کرا دیا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/FLPv1

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.