Home / اہم ترین / پولیس نے 17 سالہ لڑکی کے ریپ معاملہ میں ایس پی اور بی ایس پی کے ضلعی صدر سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کیا

پولیس نے 17 سالہ لڑکی کے ریپ معاملہ میں ایس پی اور بی ایس پی کے ضلعی صدر سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کیا

للت پور: (ہرپل نیوز؍ایجنسی)17؍اکتوبر: ضلع للت پور کے صدر کوتوالی علاقے میں 17 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ عصمت دری کے معاملے میں پولیس نے اب تک سات ملزموں کو گرفتار کیا ہے جن میں سماج وادی پارٹی (ایس پی)، بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے رہنما اور ایک انجینئر شامل ہیں۔للت پور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) نکھل پاٹھک نے ہفتہ کو بتایا کہ صدر کوتوالی میں 12 اکتوبر کو ایک لڑکی کے ساتھ مختلف مقامات پر مبینہ طور پر عصمت دری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

متاثرہ کے والد، چچا اور ایس پی اور بی ایس پی کے ضلعی صدر سمیت 25 اور تین نامعلوم ملزم ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سات ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے جمعہ کو مرزا پور ضلع ہیڈ کوارٹر میں ایک ہوٹل پر چھاپہ مارا اور ایس پی کے للت پور ضلع صدر تلک یادو، بی ایس پی کے ضلعی صدر دیپک اہیرور اور انجینئر مہندر دوبے کو گرفتار کیا، جنہیں عدالت نے 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔

اس کیس میں چار دیگر ملزمان کی گرفتاری کے ساتھ اب تک مجموعی طور پر سات ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ صدر کوتوالی کے انچارج انسپکٹر (ایس ایچ او) جئے پرکاش نے بتایا کہ دیگر مفرور ملزموں کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیم مسلسل چھاپے مار رہی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/PDhRR

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.