Home / اہم ترین / پُرہول سمندر میں پھنس ہوئی کشتی پر سے 24ماہی گیروں کی جان بچانے میں کوسٹ گارڈ س کو ملی کامیابی

پُرہول سمندر میں پھنس ہوئی کشتی پر سے 24ماہی گیروں کی جان بچانے میں کوسٹ گارڈ س کو ملی کامیابی

بھٹکل(ہرپل نیوز) 12ستمبر:تلاطم خیزسمندر میں ماہی گیری کے لئے اتری ہوئی ایک بوٹ کی انجن میں خرابی کے بعد بوٹ پر موجود 24افراد کی زندگی خطرے میں پڑ گئی تھی۔ ان تمام افراد کو انڈین کوسٹ گارڈنے بروقت ریسکیو آپریشن کر کے بحفاظت ساحل تک لانے میں کامیابی حاصل کی۔سمندر میں پھنسے ہوئے واقعہ کی طلاع ملتے ہی پورے شہر میں تشوش کی لہر دوڑ گئی تھی جس کے بعد مقامی سماجی ادارے کے ذمہ داران نے مختلف حکام سے رابطہ کر کے ریسکیو آپریشن کا مطالبہ کیا ۔
بتایا گیا ہے کہ بھٹکل کے نوشاد خان کی ملکیت والی قمرالبہار نامی یہ ماہی گیر کشتی بھٹکل بندرگاہ سےبدھ کے دن دو پہر 2بجے سمندر میں مچھلی کے شکارکے لئے نکلی تھی۔لیکن جمعرات کےدن 2بجے کے قریب کشتی کے انجن میں خرابی پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے واپسی کی امید دھندلی ہو گئی ۔ اس بیچ کشتی میں پھنسے ہوئے نوجوانوں نے کوسٹ گارڈس اور کوسٹل پولیس سے مدد کی گہار لگائی ۔ معاملہ کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے انڈین کوسٹ گارڈ ٹیم آئی حرکت میں آئی اور منگلورو سے انڈین کوسٹ گارڈ کی ٹیم ریسکیو آپریشن کے لئے روانہ ہوئی۔ نیترانی جزیرے کے قریب پہنچ کرکوسٹ گارڈ نے کشتی اور اس میں پھنسے ہوئے نوجوانوں کی رات بھرنگرانی کر کے علی الصبح ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ترجیحات کو دیکھتے ہوئے کشتی کو بیچ سمندر میں اسی مقام پر چھوڑ کراس پر موجود تمام لوگوں کو دوسری بوٹ پر منتقل کیا ۔اوربحفاظت ساحل تک پہنچا دیا ۔
اس موقع پر کشتی کے مالک نوشاد خان اور ان کے ساتھیوں کے علاوہ ، عتیق الرحمن منیری ،عنایت اللہ شاہ بندری،، صادق مٹا سمیت تنظیم کے دیگر ذمہ داران کاروار بندرگاہ پر پہنچ گئے تھے ،سمندری خطرات سے بچ کرنوجوانوں کےبحفاظت کنارے پہنچنے پر تسلّی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داران نےاللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اورضلع انتظامیہ ، پولیس اور کوسٹ گارڈ س کی بروقت کارروائی کے لئے ستائش کی ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/kDiyY

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.