Home / اہم ترین / پٹرولیم کی بڑھتی شرحوں پرکانگریس کا طنز الیکشن ختم ہوتے ہی شروع ہوئی لوٹ مار

پٹرولیم کی بڑھتی شرحوں پرکانگریس کا طنز الیکشن ختم ہوتے ہی شروع ہوئی لوٹ مار

نئی دہلی: (ہرپل نیوز؍ایجنسی)6؍مئی: کانگریس نے جمعرات کے روزانتخابات ختم ہوتے ہی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کو نشانہ بنایا اور الزام لگایاہے کہ انتخابات کے خاتمے کے ساتھ ہی’لوٹ مار‘ ایک بار پھر شروع ہوئی ہے۔پارٹی نے حکومت سے بڑھتی ہوئی قیمتوں کو واپس لینے کی بھی اپیل کی ہے۔الیکشن کے اعلان کے ساتھ پٹرول ،ڈیزل کی بڑھتی قیمتیں روک دی گئی تھیں لیکن جیسے ہی نتائج آئے پھراضافہ شروع کردیاگیاہے۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا ہے کہ الیکشن ختم ، لوٹ کھسوٹ پھر شروع!۔پارٹی کے چیف ترجمان رندیپ سرجے والانے کہاہے کہ ملک کورونا کے ساتھ جدوجہد کررہا ہے ، لیکن مودی حکومت روزانہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے لوگوں کو لوٹ رہی ہے۔پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو واپس لیں۔پٹرول کی قیمت میں جمعرات کو 25 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل میں 30 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔ آئل کمپنیوں نے مسلسل تیسرے روز ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیاہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/rnziD

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.