Home / اہم ترین / پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن اضافہ

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن اضافہ

نئی دہلی: (ہرپل نیوز؍ایجنسی)8؍جون:۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن اضافہ ہونے سے ایک نیا ریکارڈ قائم ہوا۔ملک کے چار میٹروپولیٹن شہروں میں آج دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 28 پیسے تک کا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 4 مئی سے اب تک 20 دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ باقی 15 دن قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس دوران دہلی میں پٹرول 4.91 روپے اور ڈیزل 5.49 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔

معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت 28 پیسے کے اضافے کے ساتھ 95.31 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ دہلی میں ڈیزل 27 پیسے مہنگا ہوا اور اس کی قیمت 86.22 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ممبئی میں پٹرول 27 پیسے اور ڈیزل 28 پیسے مہنگا ہوا۔ وہاں ایک لیٹر پٹرول 101.52 روپے اور ڈیزل 93.58 روپے فی لیٹر فروخت ہوا ۔ وہیں کولکاتہ میں پٹرول 26 پیسے مہنگا ہوکر 95.28 روپے اور ڈیزل 27 پیسے بڑھ جانے 89.07 روپے فی لیٹر ہوگیا۔چنئی میں پٹرول کی قیمت میں 24 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 26 پیسے کا اضافہ ہوا ۔ وہاں ایک لیٹر پٹرول 96.71 روپے اور ڈیزل 90.92 روپے فی لیٹر ہوگیا۔

ایسے میں کرونا وبا سے برباد ہوئی معیشت کے بعد لوگ مہنگائی کی مار سے بھی شدید مشکلات کا‌سامنا کر رہے ہیں ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/XzXNq

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.