Home / اہم ترین / پیگاسس جاسوسی کیس : سپریم کورت کی کمیٹی نے فون ہیک کیے گئے لوگوں سے تفصیلات طلب کیں

پیگاسس جاسوسی کیس : سپریم کورت کی کمیٹی نے فون ہیک کیے گئے لوگوں سے تفصیلات طلب کیں

نئی دہلی:(ہرپل نیوز؍ایجنسی)2جنوری: سپریم کورٹ کی جانب سے پیگاسس اسپائی ویئر کیس کی تحقیقات کے لیے مقرر کردہ تکنیکی کمیٹی نے ان لوگوں سے معلومات طلب کی ہیں جن پرشبہ ہے کہ ان کے فون کو نشانہ بنایا گیاہے۔

کمیٹی نے پبلک نوٹس میں ایسے لوگوں سے 7 جنوری تک رابطہ کرنے کو کہا ہے۔ کمیٹی نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ فون کی تحقیقات کے لیے تیارہے۔نیوز پورٹل ’دی وائر‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے سافٹ ویئر پیگاسس کے ذریعے ہندوستان میں 142 سے زائد افراد کو نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سیکیورٹی لیب کی جانب سے کچھ سیل فونز کی فرانزک جانچ میں سیکیورٹی کی خلاف ورزیوں کی تصدیق ہوئی ہے۔جن لوگوں کی مبینہ طور پر جاسوسی کی گئی ان کی فہرست میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی، انتخابی پالیسی سازپرشانت کشور، دو موجودہ مرکزی وزیر، ایک سابق الیکشن کمشنر، سپریم کورٹ کے دو رجسٹرار، ایک سابق جج، ایک سابق اٹارنی جنرل کا پرانا نمبر شامل ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/qvv22

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.