Home / اہم ترین / چرنجیت سنگھ چنی ہوں گے پنجاب کے اگلے وزیر اعلیٰ

چرنجیت سنگھ چنی ہوں گے پنجاب کے اگلے وزیر اعلیٰ

نئی دہلی: (ہرپل نیوز؍ایجنسی)20؍ستمبر: کانگریس نے کیپٹن امریندر سنگھ کے استعفیٰ کے بعد پنجاب حکومت میں کابینہ وزیر رہے چرنجیت سنگھ چنی کو ریاست کا نیا وزیر اعلیٰ بنانے کا اعلان کیا ہے کانگریس کے پنجاب کے انچارج ہریش راوت نے ٹویٹ کر کے اتوار کے روز یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ مسٹر چنی کو متفقہ طور پر کانگریس قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا ہے۔

دریں اثنا چنڈی گڑھ میں موجود کانگریس کے مرکزی انچارج اجے ماکن نے کہا ہے کہ مسٹر چنی گورنر سے مل کر حکومت سازی کا دعویٰ کریں گے۔مسٹر چنی پنجاب کے ایک مقبول دلت لیڈر ہیں اور وہ چمکور صاحب اسمبلی حلقہ سے رکن ِ اسمبلی ہیں۔ وہ امریندر حکومت میں کابینہ سطح کے تکنیکی تعلیم کے وزیر رہے ہیں۔انہوں نے سی ایل پی لیڈر ہونے کے ناطے ایوان میں اہم کردار ادا کیا ۔ اس کے بعد جب 2017 میں امریندر حکومت بننے پرانہیں کابینہ میں شامل کیا گیا اور انہیں تیکنیکی تعلیم کی ذمہ داری سونپی گئی۔

2022 کے انتخابات نزدیک آتے ہی کانگریس میں جھگڑا شروع ہو گیا اور امریندر مخالف دھڑے میں شامل ہو کر وزیر اعلیٰ کے خلاف آواز بلند کی ۔اس کے بعد وزیراعلیٰ ہٹاؤ مہم میں کانگریس کی جانب سے نوجوت سدھو کو صدربنائےجانے کے بعد کل وزیراعلی امریندر سنگھ کےاستعفیٰ تک انہوں نے اہم کردار ادا کیا۔

کل شام کو کیپٹن سنگھ کے استعفیٰ کے بعد اراکین اسمبلی کی میٹنگ ہوئی جس کے بعد دہلی سے اجے ماکن اور ہریش چودھری بطور مبصر شریک ہوئے اور پنجاب کانگریس انچارج ہریش راوت کل یہاں موجود رہے اور میٹنگ میں کوئی نام طئے نہ ہونے پر اس کے لئے کانگریس صدر سونیا گاندھی کو اختیار دیا گیا ۔ اس دوران کئی ناموں پر تبادلہ خیال کیا گیا لیکن دہلی میں ہنگامہ آرائی کے بعد آج شام مسٹر چنی کے نام پر مہر لگا دی گئی۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/MLbkg

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.