Home / اہم ترین / چینی جہاز کے سری لنکا پہنچنے کو لے کر ہندوستان الرٹ

چینی جہاز کے سری لنکا پہنچنے کو لے کر ہندوستان الرٹ

نئی دہلی:(ہرپل نیوز؍ایجنسی)5؍اگست:ہندوستان اور چین کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر بڑھنے کا خدشہ ہے۔ چین کا جہاز سری لنکا کی بندرگاہ کی طرف بڑھ رہا ہے۔ چین کا ایک ریسرچ اینڈ سروے جہاز 11 اگست2022 کو جنوبی سری لنکا میں ہمبنٹوٹا بندرگاہ پر پہنچنے کی توقع ہے۔ اس پیش رفت پر ردعمل دیتے ہوئے ہندوستان نے کہا ہے کہ وہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔سری لنکا کی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل نالن ہیراتھ نے کہا کہ سری لنکا ہندوستان کی تشویش کو پوری طرح سمجھتا ہے کیونکہ یہ جہاز فوجی تنصیبات کی نگرانی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن یہ ایک معمول کی مشق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان، چین، روس، جاپان اور ملائیشیا کے بحری جہازوں نے وقتاً فوقتاً ہم سے درخواست کی ہے، اس لیے ہم نے چین کو اجازت دے دی ہے۔سری لنکا نے کہا کہ جب جوہری صلاحیت کے حامل جہاز آرہے ہیں، تب ہی ہم اجازت دینے سے انکار کر سکتے ہیں۔ یہ ایٹمی صلاحیت کا جہاز نہیں ہے۔چینی جہاز یوآن وانگ 5 نے سری لنکا سے ایندھن بھرنے کی اجازت طلب کی تھی۔

کرنل ہیراتھ نے کہا کہ ‘چین نے ہمیں بتایا ہے کہ وہ بحر ہند کے علاقے میں نگرانی اور نیوی گیشن کے لیے اپنا جہاز بھیج رہا ہے، اس کے رکنے کا وقت 11 سے 17 اگست ہے۔سری لنکا کی وزارت دفاع کے ذرائع نے بتایا کہ چینی جہاز انتہائی قابل اور جدید بحری جہاز ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہندوستان اس لیے پریشان ہے کہ وہ نیوکلیئر پاور پلانٹس اور فوجی اڈوں کی نگرانی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/hicey

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.