Home / اہم ترین / چین: فیکٹری میں آگ لگنے سے 36 افراد ہلاک

چین: فیکٹری میں آگ لگنے سے 36 افراد ہلاک

نئی دہلی:(ہرپل نیوز؍ایجنسی)22؍نومبر: چین کے وسطی خطہ ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 36 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق آتشزدگی کے بعد دو افراد لاپتا ہوگئے ہیں جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق گزشتہ شام سے لگنے والی آگ پر میونسپل فائر ریسکیو کی 36 گاڑیوں کی مدد سے قابو میں پایا گیا۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک مشکوک شخص کو موقع سے گرفتار کیا گیا ہے جس سے تفتیش کی جارہی ہے

چین کے سرکاری میڈیا نے منگل کو رپورٹ کیا ہے کہ آگ وینفینگ ڈسٹرکٹ میں ٹریڈنگ کارپوریشن لمیٹڈ یا آنیانگ شہر میں واقع ’ہائی ٹیک زون‘ میں لگی۔ مقامی میڈیا کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ پیر کی دوپہر کو پیش آیا اور آگ پر قابو پانے کے لیے 63 گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچیں۔ مقامی وقت کے مطابق آگ پر رات 11 بجے تک مکمل طور قابو پا لیا گیا تھا۔ سی سی ٹی وی کے مطابق منگل کی صبح تک 36 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ملی اور دو زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق دو افراد لاپتہ ہیں۔ مقامی حکام نے بتایا کہ پبلک سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے مشتبہ افراد کو تحویل میں لیا ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کی۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/R38Fh

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.