Home / اہم ترین / چین :چھونگ چھِنگ میں طوفانوں سے تباہی، 2ہزار افراد کو نکال لیا گیا

چین :چھونگ چھِنگ میں طوفانوں سے تباہی، 2ہزار افراد کو نکال لیا گیا

بیجنگ: (ہرپل نیوز؍ایجنسی) 31؍ اگست: چین کی جنوب مغربی بلدیہ چھونگ چھِنگ میں شدید بارشوں کی وجہ سے 4 دریاں میں سیلاب آ نے کے بعد 2ہزار سے زائد افراد کو نکال لیا گیا۔چھونگ چھِنگ کے سیلاب پر قابو پانے اور خشک سالی بارے امدادی صدرمقام کے مطابق چھونگ چھِنگ ہائیڈرولوجیکل نگرانی اسٹیشن کے اعدادوشمار سے ظاہر ہوتاہے کہ اتوار کو صبح 8 بجے سے سوموار کی صبح8بجے تک 9 اضلاع اور کاونٹیز طوفانی بارشوں سے متاثر ہوئیں اور 12دریاں میں پانی کی سطح انتباہ کی سطح سے اوپر چلی گئی۔مسلسل بارش کی وجہ سے ووشی کاونٹی میں 260سے زائد دکانیں سیلاب کی نذر ہو گئیں، مقامی عوامی تحفظ اور ہنگامی محکموں نے دکانداروں کو سامان کی منتقلی میں مدد کرنے اور پھنس جانے والے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے مشترکہ امدادی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ اب تک کاونٹی میں 1ہزار700سے زائد افراد کو نکالا جا چکا ہے۔طوفانی بارشوں نے کانٹی میں قدرتی آفات اور ٹریفک کے خلل میں بھی اضافہ کیا ہے۔کچھ دیہی علاقوں میں بجلی کی فراہمی اور ٹیلی مواصلات متاثر ہوئے ہیں۔منگل تک چھونگ چھِنگ کے علاقوں میں شدید بارشیں جاری رہنے کی توقع ہے،میونسپل سیلاب پر قابو پانے اور خشک سالی بارے امدادی صدرمقام نے متعلقہ اضلاع، کاونٹیز اور محکموں کو بارش کی نگرانی بڑھانے،ہنگامی امداد اور آفات میں امدادی کام کرنے اور متاثرین کو مناسب انداز میں نئی جگہ منتقل کرنے کاحکم دیا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/uMDQu

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.