Home / اہم ترین / لوک سبھا الیکشن میں شکست کھاکربھی کنہیا کمار کے حوصلے بلند ۔ بولے ڈر کے آگے شکست اور جدوجہد کے آگے ہوگی جیت

لوک سبھا الیکشن میں شکست کھاکربھی کنہیا کمار کے حوصلے بلند ۔ بولے ڈر کے آگے شکست اور جدوجہد کے آگے ہوگی جیت

بیگو سرائے ((ہرپل نیوز، ایجنسی)27مئی :جے این یو طلبہ یونین کے سابق صدر کنہیا کمار بطور سی پی آئی امیدوار بیگو سرائے سے الیکشن اگرچہ ہی ہار گئے ہیں لیکن اپنے حامیوں کا حوصلہ برقرار رکھنے کے لئے سوشل میڈیا پر مسلسل سرگرم ہیں۔اسی سلسلے میں کنہیا نے ایک پوسٹ کر کہا ہے کہ’انتخابات ہارے ہیں جنگ نہیں، ہارے ہیں جھکے نہیں، زندگی کے لئے-سب کی خوشی کے لئے چلیں گے گریں گے، پھر اٹھیں گے،لڑیں گے-جیتیں گے۔ اسی سوچ کی وجہ سے زندگی میں یہاں تک پہنچا ہوں۔بھروسہ رکھیں، آگے بھی یہی جذبہ قائم رہے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا جدوجہد نفرت اور لوٹ کے خلاف ہے۔ ہم سب کو اپنا حوصلہ اور جذبہ برقرار رکھنے اور اپنے مخالفین کے ساتھ بات چیت قائم کرتے ہوئے عوامی مفاد کے مسائل پر اپنی آواز بلند کرنی ہے۔ حامیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کنہیا نے کہا ہے کہ تمام مشکلات اور دھمکیوں کے بعد بھی ان کا ساتھ بنا رہا۔ آپ کو اپنا یہ کردار آنے والے وقت میں بھی ادا کرناہے۔ کنہیا کا کہنا ہے کہ ڈریئے مت، کیونکہ خوف کے آگے ہار ہے اور جدوجہد کے آگے جیت۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/vzRko

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.