Home / اہم ترین / ڈٹرمپ کو زہر دینے کی کوشش؟ یہاں پڑھیں واقعے کی تفصیلات

ڈٹرمپ کو زہر دینے کی کوشش؟ یہاں پڑھیں واقعے کی تفصیلات

واشنگٹن (ہرپل نیوزایجنسی )امریکی حکام نے کہاہے کہ وائٹ ہاوس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو زہر دینے کی خطرناک کوشش ناکام بنا دی۔امریکی ٹی وی کے مطابق رواں ہفتے وائٹ ہاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیےریسین نامی زہر کا ایک پیکٹ قبضے میں لیا۔یہ پیکٹ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھیجا گیا تھا۔ امریکی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا گیا کہ ایف بی آئی اور سیکریٹ سروس اس زہریلے پیکٹ کی تحقیقات کر رہی ہیں۔ اس پیکٹ میں زہریلا ریسین مواد موجود ہے۔ تفتیش کاروں کا خیال ہے۔کہ پارسل کینیڈا سے بھیجا گیا تھا۔ کینیڈا کی پولیس نے ٹرمپ کو لکھے گئے خط اور پارسل کے معاملے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔اس کے علاوہ زہر کی موجودگی کی تصدیق کے لیے ٹیسٹ کئے گئے۔ وائٹ ہائوس کے لیے تمام میل پیغامات ترتیب دینے کے بعد اور وائٹ ہاس پہنچنے سے پہلے ایک آف سائٹ تنصیب میں جانچ پڑتال کی گئی اور زہریلے مادے کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی۔ریسین ایک انتہائی زہریلا مرکب ہے جسے پہلے بھی متعدد "دہشت گردانہ ” کارروائیوں میں استعمال کیا جا چکا ہے۔اس کا استعمال پاڈر ، دانے دار یا دھوئیں کی شکل میں ہوسکتا ہے۔ اگر اسے نگل لیا جائے تو معدہ اور آنتوں میں متلی ، الٹی ، اور اندرونی خون بہنے کا سبب بنتا ہے۔اس کے بعد جگر ، تللی اور گردوں کا کو ناکارہ بناتا ہے اور خون کی گردش میں خرابی پیدا کرکے متاثرہ شخص کو موت سے ہمکنار کردیتا ہے

The short URL of the present article is: http://harpal.in/OqbX6

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.