Home / اہم ترین / ڈیجیٹل میڈیا پر قبضہ کرنا چاہتی ہے مودی حکومت : سی پی آئی ایم

ڈیجیٹل میڈیا پر قبضہ کرنا چاہتی ہے مودی حکومت : سی پی آئی ایم

نئی دہلی،12؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی-ایم) نے حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لئے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اب اس میڈيا پر بھی قبضہ کرنا چاہتی ہے۔

پارٹی پولٹ بیورو نے آج یہاں ایک پریس ریلیز میں کہا کہ حکومت کی جانب سے تمام ڈیجیٹل اور آن لائن میڈیا اور دیگر ذرائع کو وزارت اطلاعات و نشریات کے تحت لانے کے لئے جو نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، اس سے اس کی یہ نیت ظاہر ہوتی ہے کہ وہ کس طرح تمام ذرائع ابلاغ کو کنٹرول کرنا چاہتی ہے۔ کیونکہ اس نے پہلے ہی کسی حد تک پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو قبضے میں لے رکھا ہے۔

پارٹی نے کہا کہ جب اس میڈیا کی نگرانی کے لیے الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لئے بنائے گئے آئی ٹی قانون اور دیگر قانونی دفعات موجود تھیں، تو پھر حکومت اس پر نئے طریقے سے کنٹرول کرنے کے لئے الگ سے نوٹیفکیشن کیوں جاری کر رہی ہے اور کیوں وزارت اطلاعات و نشریات کے تحت لا رہی ہے۔ پارٹی نے کہا ہے کہ وہ حکومت کے اس اقدام کے خلاف ہے اور اس کی مخالفت کرتی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/vYxm3

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.