Home / اہم ترین / کانپور کا لٹیرا بندر، ٹول بوتھ سے اڑا لے گیا نوٹوں کی گڈی

کانپور کا لٹیرا بندر، ٹول بوتھ سے اڑا لے گیا نوٹوں کی گڈی

کانپور( ہرپل نیوز،ایجنسی)08مئی :کانپور دیہات کے اکبرپور کوتوالی علاقہ میں بیحد چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ٹول ٹیکس بوتھ پر ایک بندر 5 ہزار روپئے لوٹ کر فرار ہو گیا۔ دراصل، ایک کار میں بیٹھ کر آئے اس انوکھے بندر نے ٹول بوتھ پر رکھی نقدی لے کر رفو چکر ہو گیا۔ لوٹ کا یہ انوکھا واقعہ سامنے آنے کے بعد معاملہ علاقہ میں بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ لٹیرے بندر کی یہ پوری کرتوت ٹول بوتھ پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گئی۔

ٹول ٹیکس بارا کے اے جی ایم منوج شرما نے بتایا کہ گزشتہ 25 اپریل کو ایک سفید گاڑی ٹول بوتھ پر آ کر رکی۔ تبھی کار میں سے ایک بندر نکلا اور بوتھ میں گھس کر نقدی کی ایک گڈی اٹھا لی۔ شرما کے مطابق، پانچ ہزار روپئے لے کر بندر فرار ہو گیا۔ یہ پورا واقعہ ٹول میں لگے کیمرے میں قید ہو گیا۔

اس معاملہ میں ٹول کے اے جی ایم نے پولیس میں تحریری شکایت درج کرا دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی دو بار یہ واقعہ سامنے آ چکا ہے۔ فی الحال گاڑی کے نمبر کو بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔ پولیس واقعہ کی جانچ کر رہی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/F2Fuc

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.