Home / اہم ترین / کانگریسی صدر کھرگے اور راہل گاندھی نے نیتا جی کو پیش کیا خراج عقیدت

کانگریسی صدر کھرگے اور راہل گاندھی نے نیتا جی کو پیش کیا خراج عقیدت

نئی دہلی:(ہرپل نیوز؍ایجنسی)24؍جنوری: نیتا جی سبھاش چندر بوس کے 126ویں یوم پیدائش پر ملک بھر کے سیاست دانوں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ انڈین نیشنل کانگریس کے سابق صدر، آزاد ہند فوج کے بانی اور ہمارے آئیڈیل نیتا جی سبھاش چندر بوس کے 126ویں یوم پیدائش پر۔ نیتا جی کے ’جے ہند‘ کے اعلان اور ’تم مجھے خون دو، میں تمہیں آزادی دوں گا‘ نے سب کو مادر وطن کے تئیں سچی لگن کے لیے بیدار کیا۔

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ و سابق صدر راہل گاندھی نے بھی نیتا جی سبھاش چندر بوس کو عاجزانہ خراج عقیدت پیش کیا اور ٹوئٹ کے ذریعے کہا کہ آزادی پسند رہنما نیتا جی سبھاش چندر بوس کو میرا عاجزانہ خراج عقیدت، جن کی ہمت اور حب الوطنی آج بھی ہر ہندوستانی کو ہمارے عظیم ملک کی آزادی کی حفاظت کے لیے تحریک دیتی ہے۔ہندوستان کی تحریک آزادی میں اہم کردار ادا کرنے والے نیتا جی سبھاش چندر بوس 23 جنوری 1897 کو کٹک، اڈیشہ میں پیدا ہوئے۔ پہلی ہندوستانی فوج ’آزاد ہند فوج‘ کی بنیاد نیتا جی سبھاش چندر بوس نے رکھی تھی۔ نیتا جی برطانوی راج سے لوہا لے کر کئی بار جیل بھی گئے تھے۔ وہ 1921 سے 1941 کے درمیان مکمل آزادی کے لیے 11 بار جیل گئے اور برطانوی حکومت کے خلاف لوگوں میں ناراضگی پیدا کی۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/rVhti

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.