Home / اہم ترین / کانگریس کا صدارتی الیکشن17 اکتوبر کو ہوگا، نوٹیفیکیشن جاری

کانگریس کا صدارتی الیکشن17 اکتوبر کو ہوگا، نوٹیفیکیشن جاری

نئی دہلی:(ہرپل نیوز؍ایجنسی)22؍ستمبر: کانگریس صدر کے انتخاب کے لیے جمعرات کو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جس سے ملک کی سب سے قدیم سیاسی جماعت کے اعلیٰ ترین عہدے والے شخص کے انتخاب کا عمل باضابطہ طور پر شروع ہو گیا۔ یہ نوٹیفکیشن پارٹی کے سینئر لیڈر مدھوسودن مستری کی سربراہی میں سنٹرل الیکشن اتھارٹی نے جاری کیا۔

کانگریس صدر کے انتخاب کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق اب نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا عمل 24 سے 30 ستمبر تک جاری رہے گا۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 8 اکتوبر ہے۔ ایک سے زیادہ امیدواروں کی صورت میں ووٹنگ 17 اکتوبر کو ہوگی اور نتائج کا اعلان 19 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن جاری ہونے سے ایک دن قبل بدھ کو راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت اور پارٹی کے سینئر لیڈر ششی تھرور کی جانب سے یہ واضح اشارہ دینے کے بعد امکان قوی ہو گیا ہے کہ 22 سال بعد ملک کی سب سے قدیم پارٹی کی سربراہی کے لئے انتخابات کے ذریعے فیصلہ کیا جائے گا۔

گہلوت نے کہا کہ وہ پارٹی کے فیصلے کو قبول کریں گے، لیکن اس سے پہلے وہ راہول گاندھی کو صدر بننے پر راضی کرنے کی آخری کوشش کریں گے۔

دوسری طرف لوک سبھا کے رکن تھرور جو پہلے ہی الیکشن لڑنے کا اشارہ دے رہے ہیں، بدھ کو کانگریس ہیڈکوارٹر پہنچے اور پارٹی کے سنٹرل الیکشن اتھارٹی کے سربراہ مدھوسودن مستری سے ملاقات کی اور نامزدگی کے عمل کے بارے میں دریافت کیا۔ بعض دیگر قائدین کے بھی انتخابی میدان میں اترنے کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/orBKf

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.