Home / اہم ترین / کانگریس کے سابق ایم ایل اے آصف محمد خان گرفتار

کانگریس کے سابق ایم ایل اے آصف محمد خان گرفتار

نئی دہلی:(ہرپل نیوز؍ایجنسی)27؍نومبر: دہلی پولیس نے کانگریس کے سابق ایم ایل اے آصف محمد خان کو ایم سی ڈی ملازمین کو یرغمال بنانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ آصف نے کل ایم سی ڈی ملازمین کے ساتھ مارپیٹ کی تھی جس کے بعد ان کے خلاف شاہین باغ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں ایم سی ڈی انسپکٹر رام کشور کی شکایت پر کارروائی کی گئی ہے۔ کانگریس کے سابق ایم ایل اے پر الزام ہے کہ انہوں نے پہلے ایم سی ڈی ملازمین کو یرغمال بنایا اور پھر مرغا بنا کر ان کی پٹائی کی۔ اس دوران انہوں نے ایم سی ڈی ملازمین کے ساتھ بدسلوکی بھی کی۔دراصل آصف محمد خان ایم سی ڈی ملازمین کے ذریعہ اپنے ہورڈنگ ہٹانے سے ناراض تھے۔ اس کی وجہ سے ناراض سابق کانگریس ایم ایل اے نے ایم سی ڈی ملازمین کو یرغمال بنا لیا تھا۔ آصف محمد خان کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں وہ ایم سی ڈی ملازمین سے لڑتے نظر آ رہے ہیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/9eRF4

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.