Home / اہم ترین / کرناٹک: دو ارکان اسمبلی کے حمایت واپس لینے سے کیا کانگریس-جے ڈی ایس سرکارگر جائے گی؟

کرناٹک: دو ارکان اسمبلی کے حمایت واپس لینے سے کیا کانگریس-جے ڈی ایس سرکارگر جائے گی؟

بنگلورو(ہرپل نیوز،ایجنسی)16جنوری:کرناٹک کے دو آزاد ارکان اسمبلی نے کانگریس۔ جے ڈی ایس کی اتحادی حکومت سے اپنی حمایت واپس لے لی ہے۔ حمایت واپس لینے والے ارکان اسمبلی کے نام ایچ ناگیش اور آر شنکر ہیں۔ ایچ ناگیش ملاباگل سیٹ سے آزاد امیدوار ہیں، تو وہیں آر شنکر رانی بنور اسمبلی سیٹ سے کے پی جے پی کے ایم ایل اے ہیں۔ بتا دیں کہ وہ اسمبلی میں کے پی جے پی کے واحد ایم ایل اے ہیں۔دونوں ارکان اسمبلی نے کرناٹک کے گورنر بنواری لال پروہت کو خط لکھا ہے۔ اس خط میں دونوں نے لکھا ہے کہ وہ جے ڈی ایس اور کانگریس کی گٹھ بندھن حکومت  سے اپنی حمایت فوری طور پر واپس لے رہے ہیں۔ دونوں نے اس سلسلہ میں گورنر سے ضروری قدم اٹھانے کی گزارش کی ہے۔

اس معاملہ میں کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ جی پرمیشور نے کہا کہ ’’ ہم مسلسل کہہ رہے ہیں کہ بی جے پی ہمارے ارکان اسمبلی کو عہدے اور پیسے کا لالچ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ لیکن ہماری حکومت کو گرانے کی ان کی ساری کوششیں ناکام ہوں گی‘‘۔بتا دیں کہ ایک دن پہلے ہی کرناٹک بی جے پی کے ایک لیڈر نے دعویٰ کیا تھا کہ حکومت کے ناراض ارکان اسمبلی پارٹی کے رابطہ میں ہیں اور مکر سنکرانتی کے بعد کرناٹک میں نئی حکومت بنے گی۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/pgnFe

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.