Home / اہم ترین / کرناٹک میں بھی آکسیجن کی کمی کی آہٹ!؟ چامراج نگر میں سرکاری بد انتظامی کے ہتھے چڑھے 24 مریضوں کی موت

کرناٹک میں بھی آکسیجن کی کمی کی آہٹ!؟ چامراج نگر میں سرکاری بد انتظامی کے ہتھے چڑھے 24 مریضوں کی موت

چامراج نگر: (ہرپل نیوز؍ایجنسی)3؍مئی: کرناٹک کے ضلع چامراج نگر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آکسیجن کی کمی کی وجہ سے مختلف اسپتالوں میں 24 مریضوں کی موت ہو گئی۔

چام راج نگر کے ڈپٹی کمشنر روی نے کہا کہ ان میں سے 23 مریضوں کی موت سرکاری اسپتالوں میں ہوئی، جبکہ ایک مریض نے پرائیوٹ اسپتال میں دم توڑا۔ انہوں نے بتایا کہ مریضوں کی موت اتوار کی صبح آٹھ بجے سے پیر کی صبح آٹھ بجے کے درمیان ہوئی۔ اس کے علاوہ 11 دیگر مریضوں کی موت دیگرسنگین بیماریوں کے سبب ہونے کی رپورٹیں سامنے آئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر روی نے کہا کہ جن مریضوں کی موت ہوئی ہے، وہ تمام وینٹی لیٹروں پر تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان مریضوں کی موت آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ہوئی ہے، یہ ضروری نہیں ہے۔ چامراج نگر میں کورونا مریضوں کی موت کے باعث گردو نوح کے علاقوں میں آکسیجن کی کمی کے تعلق سے خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اتوار سے پیر کی صبح تک 24 کورونا مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ سب کی موت آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ہوئی ہے۔

ضلع انچارج اور وزیر سریش کمار نے بنگلورو میں صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے چامراج نگر ضلع سے اموات کے اعدادو شمارطلب کیے ہیں اور اموات کی اصل وجوہات کا پتہ لگایا جائے گا۔ قصوروار پائے جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ متوفین کے اہل خانہ نے اسپتال کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور قصوروار افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/c7aYk

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.