Home / اہم ترین / کرناٹک کے بسواکلیان میں CAA,NRC,NPR مخالف اجلاس

کرناٹک کے بسواکلیان میں CAA,NRC,NPR مخالف اجلاس

سواکلیان :(ہرپل نیوز؍نعیم الدین ) 13فروری : بسواکلیان مسلم ویلفر سوسائٹی کی جانب سے شہر کے تاریخی قلعہ کے روبرو CAA,NRC,NPR کے خلاف جلسہ عام منعقد ہوا۔ اس جلسہ عام سے سابق وزیر جناب CMابراہیم صاحب، رکن اسمبلی بسواکلیان شری بی نارائن راؤ،جناب مشتاق ملک صاحب صدر تحریک مسلم شباب حیدرآباد و دیگر مہمان مقررین نے خطاب فرمایا۔ مقررین نے مرکزی حکومت کی جانب سے لائے گئے CAA,NRC,NPR جیسے آئین مخالف قوانین کی پرزور مخالفت کی اور کہا کہ ہمارے ملک کا دستور تمام شہریوں کو مساوی حقوق فراہم کرتا ہے،مذہب کے نام پر ہم ہمارے وطن بٹنے نہیں دینگے،ان سیاہ قوانین کے خلاف لڑائی جاری رکھیں گے جب تک کہ مرکزی حکومت ان قوانین کو واپس نہیں لے لیتی۔ دنیا بھر میں ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب اپنی منفرد شناخت رکھتی ہے جہاں پر مختلف مذاہب کو ماننے والے، مختلف زبانیں بولنے والے،مختلف ثقافت کے پیروکار لوگ مل جل کررہتے ہیں۔ مرکزی حکومت اپنی طاقت کا غلط استعمال کررہی ہے۔اس کے علاوہ دستور ہند کی خصوصیات اور اس میں دئے گئے حقوق کے بارے میں بھی تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔اس موقع پر میر اظہر علی نورنگ سابقہ صدر بلدیہ بسواکلیان، شبیر پاشاہ مجاور، اسماعیل بیلکونی، بابو ہوننائک،میر وارث علی سابقہ صدر TPA، خلیل احمد صدر اٹونگر، مخدوم محی الدین صاحب صدر مسلم بیت المال بسواکلیان، زبیر نواز،داؤد میاں کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔مولوی عبد القادر صاحب نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/vgrco

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.