Home / اہم ترین / کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدیورپا نےکیا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا فضائی سروے

کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدیورپا نےکیا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا فضائی سروے

بلاری (ہرپل نیوز، ایجنسی) 22اکتوبر:کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدیورپا نے بدھ کے روز ریاست کے دو اضلاع کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کیا اور کہا کہ اس سلسلے میں عہدیداروں سے بات چیت کے بعد اضافی رقوم جاری کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لئے فنڈز پہلے ہی جاری کردیئے گئے ہیں اور حکام سے ملاقات کے بعد مزید فنڈز جاری کردیئے جائیں گے۔

وہ گذشتہ ہفتے ریاست میں وجئے پورہ اور کلبرگی میں بارشوں سے ہونے والے نقصان کا اندازہ کرنے کے لئے فضائی سروے کے لئے جانے سے پہلے جندال وجیان نگر ہوائی اڈے پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ یدیورپا کے ساتھ ہوائی سروے کے دوران وزیر داخلہ واسوراج بومائی، وزیر پربھو چوہان اور کرناٹک ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے کمشنر منوج راجن بھی تھے۔مہاراشٹر سے نکلنے والے کرشنا کی ایک ذیلی ندی بھیما کے علاقوں میں گذشتہ دس دنوں سے بارش نے وجے پورہ، کلبرگی، یادگیر اور رائے چور اضلاع میں زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔

یدیورپا نے بتایا کہ شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے کلبرگی اور وجئے پورہ اضلاع کے بہت سے دیہات متاثر ہوئے ہیں جس کی وجہ سے فصلوں کو نقصان پہنچا ہے اور مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلی نے کہا کہ ریاستی حکومت کی رپورٹ کے بعد ایک مرکزی ٹیم اس کا معائنہ کرے گی، جس میں چار سے پانچ دن لگ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی موجودہ صورتحال سے آگاہ ہیں اور انہوں نے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/mrMB4

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.