Home / اہم ترین / کرونا کو شکست دینے کے لئےڈر کے ماحول سے باہر آنے کی شدیدضرورت ۔بھٹکل میں قائم کووِڈ کیر سینٹر کے ذمہ داران کی پریس بریفنگ۔ابتدائی مرحلے میں علاج کرانے کی اپیل۔ مہنگا علاج ہونے کی افواہوں کی بھی تردید

کرونا کو شکست دینے کے لئےڈر کے ماحول سے باہر آنے کی شدیدضرورت ۔بھٹکل میں قائم کووِڈ کیر سینٹر کے ذمہ داران کی پریس بریفنگ۔ابتدائی مرحلے میں علاج کرانے کی اپیل۔ مہنگا علاج ہونے کی افواہوں کی بھی تردید

بھٹکل، (ہرپل نیوز ) 23 ستمبر:کورونا کی علامات کے پائے جانے پر اور خاص طور سے سیچوریشن کی تکلیف ہونے پر پہلے مرحلے میں پرائمری کویڈ کیر سینٹر کا رخ کریں اور اپنا علاج کرائیں۔ قوم کا سرمایہ لگا کر بھٹکل میں کوڈ کئر سینٹر کے قیام کا مقصد یہاں کے عوام کے دلوں سے کرونا کا خوف نکالنا اور دوستانہ ماحول میں علاج کرانا ہے ۔ بھٹکل میں قائم کویڈ پرائمری کیر سینٹر کے کنوینر ارشد محتشم نے تنظیم میں منعقد مجلس اصلاح و تنظیم، انڈین نوائط فورم اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل کی طرف سے مشترکہ پریس کانفرنس میں گفتگو کے دوران یہ بات کہی ۔ انہوں نے کورونا کے علاج کے تعلق سے بھٹکل کے عوام کی لاپروائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مریض کی حالت بگڑنے تک لوگ علاج نہیں کراتے اور جب بیماری شدید رخ اختیار کرتی ہے تو علاج کی کوشش کرتے ہیں جو کئی بار کار گر نہیں ہوتی اس وجہ سے کئی افراد اب تک اپنی جان گنوا چکے ہیں ۔انہوں نےکووڈ کیر سینٹر میں مہنگے علاج سے متعلق مشہور کی گئی بات کی وضاحت کرتے ہوئے صفائی دی کہ پرائمری کویڈ کیر سینٹرمیں ایک مریض سے ایک دن کے صرف 2500 روپئے لیے جاتے ہیں جس میں نرسنگ چارج بھی شامل ہے۔

اس موقع پر جوائنٹ کنوینر کویڈ پرائمری کیر سینٹر و نائب صدر دوم مجلس اصلاح و تنظیم عتیق الرحمٰن منیری نے کہا کہ قوم کی خدمت کے لیے ہنگامی طور پر اس سینٹر کے قیام کا قدم اٹھایا گیا تھا جس میں ایک حد تک کامیابی ملی ۔ انہوں نے اپیل کی کہ عوام بغیر ہچکچاہٹ کے یہاں آئیں اور اپنا علاج کرائیں تاکہ بھٹکل سے اس وبا کا خاتمہ ہوجائے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھٹکل کے باہر کے لوگ یہاں علاج کرنے کے لیے آرہے ہیں لیکن یہاں بھٹکل کے لوگ ڈر کے مارےنہیں آتے جس ڈرکو دور کرنے کی شدید ضرورت ہے۔ ۔صدر تنظیم ایس ایم پرویز،انڈین نوائط فورم کےمعاذ جوکاکو اور عبدالمجید جوکاکو وغیر ہ نے بھی لوگوں سے ڈر کے ماحول سے نکلنے اور اپنا ٹسٹ کروانے کی اپیل کی ۔

آپ کو بتادیں کہ بھٹکل میں کورونا کے بڑھتے ہوئے اثرات کے بعد مینگلورو علاج کے لئے یہاں سے لوگوں کو جانے کی پریشانی سے بچانے کے لئے مجلس اصلاح و تنظیم، انڈین نوائط فورم اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل کی طرف سے مشترکہ طور پر کویڈ پرائمری کیر سینٹر بنایا گیا تھا جہاں پچھلے دیڑھ مہینے سے 81مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے جن میں سے اکثریت صحت یاب ہو کر لوٹ چکے ہیں اور بعض کو بیماری کی شدت کو دیکھتے ہوئے مینگلورو لے جایا گیا ہے اس لئے ذمہ داران بار بار یہ اپیل کر ہے ہیں کہ کسی کو اگر تکلیف ہے تو وہ فورا ڈاکٹروں سے رجوع کریں اور علاج میں کوتاہی نہ کریں ۔ آ ج کی اس پریس بریفنگ کی ابتدا میں جنرل سکریٹری مجلس اصلاح و تنظیم عبدالرقیب ایم جے نے استقبال کیا جبکہ محی الدین رکن الدین نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/huswg

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.