Home / اہم ترین / کفن دفن کی تیاری کے دوران ایسےزندہ ہوئی عورت ۔ کمزور دل والےنہ پڑھیں یہ خبر

کفن دفن کی تیاری کے دوران ایسےزندہ ہوئی عورت ۔ کمزور دل والےنہ پڑھیں یہ خبر

میرٹھ(ہرپل نیوز، ایجنسی) 29اگست:۔ ایک نوجوان عورت جنھیں دہلی میں ڈاکٹرس نے مردہ قراردیا تھا‘وہ خاتون تجہیز وتکفین کے لئے گھر واپس لانے کے دوران زندہ ہوگئی ہیں۔یہ چونکا دینا والا واقعہ اترپردیش کے ضلع میرٹھ ہے۔ بتایاجارہا ہےکہ دورہ پڑنے کے بعد دہلی کے ایک اسپتال میں 20سالہ اسماء کا علاج کیاجارہاتھا۔سیاست حیدرآباد نے ٹائمز ناؤ نیوز نے ہندی روزنامہ دینک جاگران کے حوالے سے خبر دی ہے کہ شدید طور پر بیمار پڑنے کے بعداسما ءکو24اگست کو دہلی کے ایک اسپتال میں داخل کیاگیاتھا۔جہاں علاج کےدوران ڈاکٹرس نےاسما کو مردہ قراردیا‘ جس کے پیش نظرگھر والے ان کی نعش کو لیکر آبائی گاوں ماونا روانہ ہوگئے۔تاہم غازی آباد کے قریب مذکورہ عورت کی جانب سے زندہ رہنے کی نشانیاں دیکھائی دینے لگیں جس کے بعد انہیں فوری گھر لایاگیا اور آکسیجن کی مدد فراہم کی گئی۔
جیسے ہی خبر پھیلی لوگ اس معجزہ کو دیکھنے کے لئےاسما کے گھر جمع ہونے شروع ہوگئے۔ماونا کمیونٹی ہیلتھ سنٹر(سی ایچ سی) کے انچارج ڈاکٹر ستیش بھاسکر نےاس طرح کے واقعات کو ناممکن قراردیتے ہوئے بتایا کہ بعض وقت مریض نیم بیہوشی کے عالم میں چلے جاتے ہیں‘ جس کو ڈاکٹرس سمجھتے ہیں وہ فوت ہوگئے ہیں۔ اور یہی چیز ان کے ساتھ بھی پیش آئی ہوگی ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/m3P61

One comment

  1. عمیر ندوی

    مسلمانوں کے لئے لفظِ جنازہ مشروع ہے ۔۔لفظ نعش غیر مسلموں کے لئے ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.