Home / اہم ترین / کناڈا نے ہندوستان سے جانے والی مسافر پروازوں سے پابندی ہٹائی

کناڈا نے ہندوستان سے جانے والی مسافر پروازوں سے پابندی ہٹائی

نئی دہلی: (ہرپل نیوز؍ایجنسی)27؍ستمبر: کناڈاحکومت نے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ہندوستان سے آنے والی مسافر پروازوں پرسے پابندی ختم کر دی ہے۔ یہ پابندی کووڈ 19 کے پروٹوکول کے تحت کچھ عرصے کیلئے لگائی گئی تھی جس کا فیصلہ آج یہاں جسٹن ٹروڈو کی حکومت نے کیا ہے۔ منگل کوکناڈا نے ہندوستان سے آنے والی تمام تجارتی اور نجی مسافر پروازوں پر پابندی کو 26 ستمبر تک بڑھا دی تھی۔ اب اس مدت کے اختتام کے ساتھ ہندوستان سے کناڈا تک سفر کیا جا سکتا ہے۔ تاہم اس دوران کووڈ 19 کے رہنما اصولوں پر عمل کرنا بھی لازمی ہوگا، جس میں کوویڈ کی منفی رپورٹس بھی شامل ہیں۔حکام کے مطابق ایئر کینیڈا کل سے ہندوستان سے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کر سکتا ہے، جبکہ ایئر انڈیا 30 ستمبر سے کینیڈا کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کرنے والا ہے۔ ایک ماہ قبل پابندی عائد ہونے سے پہلے یہ دونوں ایئرلائنز ہندوستان اور کناڈا کی حکومتوں کے درمیان ایئر بلبل معاہدے کے تحت کام کر رہی تھیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/tLkYY

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.