Home / اہم ترین / کنداپور:پراسرار حالت میں لٹکا ہوا ملا 13سال کالڑکا۔اس حال میں ہوئی موت

کنداپور:پراسرار حالت میں لٹکا ہوا ملا 13سال کالڑکا۔اس حال میں ہوئی موت

کُندا پور (ہرپل نیوز) 17:مارچ:یہاں کے بسرور میں پیش آنے والے ایک دل دہلا دینے والے واقعہ میں ، ایک کمسن لڑکا گھر کے اندر مشکوک حالت میں لٹکا ہوا ملا۔تفصیلات کے مطابق 13 سالہ پرشانت (فرضی نام ) 8 ویں کلاس میں زیر تعلیم تھا ۔ اسکول میں تعطیلات کی وجہ سے وہ اپنی خالہ کے گھر میں دوسرے بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا جہاں وہ لٹکا ہوا پایا گیا اس کے فورا بعد اس کے ساتھیوں نے فورا پڑوسیوں کو اس کی خبر دی ۔پھر اسے فوری طور پر پرائمری ہیلتھ کیئر سنٹر لے جایا گیا۔ لڑکے کی سنگین حالت دیکھ کرڈاکٹروں نے اسے کندا پور لے جانے کا مشورہ دیا۔ تاہم ، لڑکے نے اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ دیا۔انگریزی نیوز پورٹل کے مطابق والدین کے انتقال کے بعد لڑکااپنی خالہ کے گھر رہائش پذیر تھا اور اسکولوں میں چھٹیاں ہونے کی وجہ سے اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ کھیل رہا تھا جس کے دوران یہ سانحہ پیش آیا ۔جیسے ہی وہاں موجود لوگوں نے دیکھا تو لڑکے کو بچانے کی کوشش کی لیکن وہ بچا یانہیں جاسکا۔لڑکا جس حالت میں پایا گیا تھا وہ اب بھی ایک معمہ ہے۔ کُنداپور دیہی پولیس مقدمہ درج کر کےتفتیش کر رہی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/8xDwL

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.