Home / اہم ترین / کورونا وائرس سے ہندوستان میں دوسری موت ، دہلی میں 68 سالہ خاتون نے توڑا دم

کورونا وائرس سے ہندوستان میں دوسری موت ، دہلی میں 68 سالہ خاتون نے توڑا دم

 دہلی (ہرپل نیوز؍ ایجنسی)14مارچ :کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ملک میں مسلسل بڑھ رہی ہے ۔ جہاں جمعرات کو کورونا متاثرین کی تعداد 75 تھی ، وہیں جمعہ کو یہ تعداد بڑھ کر 81 ہوگئی ۔

کورونا وائرس کا قہر اب ہندوستان میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ کرناٹک میں ہوئی ایک سن رسیدہ شخص کی موت کے بعد اب دہلی میں ایک خاتون نے جمعہ کو دم توڑ دیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ خاتون کی عمر 68 سال تھی اور وہ کورونا وائرس کی زد میں تھی ۔ خاتون دہلی کے جنک پوری علاقہ کی رہنے والی تھی ۔کرناٹک میں تین دن پہلے ہوئی 76 سالہ شخص کی موت ہندوستان میں کورونا وائرس سے ہوئی پہلی موت تھی ۔ اس سلسلہ میں ریاستی حکومت نے جمعرات کو بتایا تھا کہ اس شخص کو کورونا وائرس کا انفیکشن ہونے کا اندیشہ تھا ، جس کی وجہ سے اس کا علاج کیا جارہا تھا ۔ تاہم موت سے پہلے لئے گئے سیمپل کی جانچ میں کووڈ 19 انفیکشن کی تصدیق ہوگئی ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/tUvyU

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.