Home / اہم ترین / کورونا کی تیسری لہر کا خوف۔ الرٹ پر ہے کیجریوال سرکار۔ چین سے منگوایا 6000اکسیجن سلنڈر

کورونا کی تیسری لہر کا خوف۔ الرٹ پر ہے کیجریوال سرکار۔ چین سے منگوایا 6000اکسیجن سلنڈر

نئی دہلی:(ہرپل نیوز/ایجنسی)24/مئی :۔ کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر دہلی حکومت نے آکسیجن کا بندوبست کرنا شروع کردیا ہے۔ دہلی حکومت نے چین سے 6000 آکسیجن سلنڈر درآمد کیے ہیں۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے مطابق اس پورے کورونا دور میں باہر سے ہندوستان میں اس طرح کی کوئی کھیپ نہیں لائی گئی تھی۔ اس کے لیے ایچ سی ایل اور گیونڈیا فاؤنڈیشن کا شکریہ جنہوں نے دہلی حکومت کو یہ عطیہ کیا۔

ملک کے عوام کے لئے کیا خاص طور پر مرکزی حکومت اور اس سے بھی زیادہ جو بیجنگ میں ہندوستانی سفارت خانہ ہے اس کا شکریہ انہوں نے ہماری بہت مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ نے ہماری بہت مدد کی۔ اگر وہ مدد نہیں کرتے ہیں ، تو ہم اس کو لاسکتے تھے یا نہیں میں نہیں جانتا ، ان کا بھی دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ سی ایم کیجریوال نے بتایا کہ آکسیجن سلنڈروں سے الگ آکسیجن کنسنٹریٹربینک بنائے گئے ہیں ، جو ہر ضلع میں بنائے گئے ہیں۔ دہلی حکومت نے تین آکسیجن سلنڈر ڈپو بنائے جہاں دو 2-2 ہزار سلنڈر رکھے جائیں گے۔

اگر ضرورت ہو تو گھر میں آئیسولیشن والے مریضوں کو بھی یہ سلنڈر دیا جاسکتا ہے۔ یہ اسپتالوں میں بھی سپلائی کئے جاسکتے ہیں ،وزیر اعلی نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر ان 6000 آکسیجن سلنڈروں سے 3000 آکسیجن بیڈ کا انتظام کیا جاسکتا ہے۔ چین سے درآمد ہونے والے 6 ہزار سلنڈروں میں سے 4400 سلنڈر آچکے ہیں ، اگلے 2 سے 3 دن میں 1600 سلنڈر آنے کا امکان ہے۔وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ بڑے پیمانے پر ، ہم آکسیجن کنسنٹریٹرخرید رہے ہیں۔ کافی خریدے جاچکے ہیں۔

تمام اضلاع کے اندر آکسیجن کنسنٹریٹر بینک بنائے گئے ہیں ۔ ہم آکسیجن ٹینکر بھی خریدنے جارہے ہیں اور ہم آکسیجن اسٹوریج کی جگہ بھی بنا رہے ہیں۔ دہلی حکومت اس وقت 10 لیٹر والے 5000 آکسیجن کنسنٹریٹرخرید رہی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/rRYUl

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.