نئی دہلی(ایجنسی): انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کا 13واں سیزن اب 29 مارچ سے شروع نہیں ہو پائے گا۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے کورونا وائرس کے خطرہ کے سبب ٹورنامنٹ 15 اپریل تک مؤخر کر دیا ہے۔ آئی پی ایل کا پہلا مقابلہ 29 مارچ کو ممبئی انڈینز اور چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے مابین ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا۔ اب 15 اپریل تک آئی پی ایل کا آغاز نہیں ہوگا۔
The short URL of the present article is: http://harpal.in/TBACi