Home / اہم ترین / کورونا وبا: متحدہ عرب امارت نے ہندوستان سے آنے والی تمام پروازیں کیں معطل

کورونا وبا: متحدہ عرب امارت نے ہندوستان سے آنے والی تمام پروازیں کیں معطل

دبئی ،(؍ایجنسی) 23 اپریل :متحدہ عرب امارات نے ہندوستان سے آنے والی تمام بین الاقوامی پروازیں معطل کردی ہیں۔اس نے یہ فیصلہ ہندوستان میں کووِڈ-19 کے یومیہ کیسوں کی تعداد تین لاکھ سے متجاوز ہونے کے بعد پیشگی احتیاطی تدبیر کے پیش نظر کیا ہے۔یو اے ای کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (جی سی اے اے) اور نیشنل ایمرجنسی کرائسیس اینڈ ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این سیما) نے جمعرات کے روز ایک اعلان میں بتایا ہے کہ ہندوستان سے تمام ملکی اور بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کی پروازوں کے ملک میں داخلے پر پابندی ہوگی۔البتہ یواے ای سے گذرکر ہندوستان جانے والی پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔جی سی اے اے نے مزید وضاحت کی ہے کہ ہندوستان سے روانہ ہوکرپہلے کسی دوسرے ملک میں جانے والے مسافروں کووہاں 14 روز تک قیام کرنا ہوگا اور پھر وہ یواے ای میں داخل ہوسکتے ہیں۔البتہ یواے ای کے شہری اور نجی جیٹ طیاروں میں آنے والے مسافر اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق جی سی اے اے نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ اماراتی شہری اور دونوں ملکوں کے سفارتی مشن،سرکاری وفود،کاروباری حضرات کے طیارے اور گولڈن اقاموں کے حاملین اس فیصلے سے مستثنیٰ ہوں گے۔البتہ ایسے افراد کو یواے ای میں پہنچنے کے بعد حفاظتی احتیاطی تدابیراختیار کرنا ہوں گی۔انھیں 10 روز تک قرنطین میں رہنا ہوگا،ہوائی اڈے پر کرونا کا پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ملک میں داخلے کے بعد چوتھے اور آٹھویں روز دوبارہ پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوں گے۔نئے فیصلے کے تحت پی سی آر ٹیسٹ کا دورانیہ 72 گھنٹے سے کم کرکے 48 گھنٹے کردیا گیا ہے اور صرف کیو آرکوڈ والی لیبارٹریوں کے ٹیسٹ ہی قبول کیے جائیں گے۔اتھارٹی کا کہنا ہے کہ دوست ملک ہندوستان  میں کرونا وائرس کی وبا کی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/xPjhE

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.