Home / اہم ترین / کوڈی ساحل پرعاشق جوڑے نے کی خود کشی کی کوشش ۔ دونوں کی حالت تشویشناک

کوڈی ساحل پرعاشق جوڑے نے کی خود کشی کی کوشش ۔ دونوں کی حالت تشویشناک

کندا پور (ہرپل نیوز) 16 مارچ: یہاں کوڈی کے ساحل سمندر کے قریب ایک جوڑے نے صبح سویرے مہلک زہریلےمادے کا استعمال کرتے ہوئے خود کشی کی کوشش کی جنھیں مقامی لوگوں نےفوراً سرکاری اسپتال پہنچادیا۔ ذرائع کے مطابق ان دونوں کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔خود کشی کی کوشش کرنے والوں کی شناخت رمیش کمار (45) ، ساکن ہنومنت نگر بنگلورو ، اور اس کے پڑوسی پاویترا (32) کے نام سے کی ہے۔ دونوں کی شادی ہوئی ہے اور ان کی اولاد ہے ، اور کہا جاتا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ محبت میں پاگل ہو چکے ہیں۔ رمیش کے دو بچے ہیں جبکہ پیویترا کے دو چھوٹے بچے ہیں۔ پیویترا کے شوہر لوکیش کرایہ پر کار چلاتے ہیں۔دونوں ایک ہی علاقے میں رہتے ہیں ۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ، رمیش اور پیویترا کو ایک دوسرے کے ساتھ پیار ہوگیا اور عشق و محبت کووقت گزرنے کے ساتھ تقویت ملتی گئی ۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں نےصبح سویرے ساحل پر جاکرزہر کھا لیا تھا جس کے بعد مقامی لوگوں نے دونوں کو سرکاری اسپتال میں داخل کرایا ۔ مگر تھوڑی ہی دیر بعد منی پال منتقل کیا گیا ۔ اس سلسلے میں یہاں ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/8FTS9

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.