Home / اہم ترین / کڑا کے کی سردی کی چپیٹ میں دہلی-این سی آر ۔ صبح 9 بجے بھی چھایا رہا اندھیرا، تیز بارش نے بڑھائی ٹھنڈ

کڑا کے کی سردی کی چپیٹ میں دہلی-این سی آر ۔ صبح 9 بجے بھی چھایا رہا اندھیرا، تیز بارش نے بڑھائی ٹھنڈ

دہلی (ہرپل نیوز،ایجنسی) 22 جنوری: این سی آر میں پیر کے روز شروع ہوئی بارش رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ مغرب میں آب و ہوا کی تبدیلی کی  وجہ سے پیر کی صبح سے ہی بادل چھائے رہے اور دوپہر ہوتے ہوتے تیز بارش شروع ہو گئی۔ دیر رات تک رک رک کر جھما جھم بارش ہو رہی تھی۔وہیں منگل کی صبح سے پھر سے مسلسل بارش ہوتی رہی۔ اندھیرا چھایا رہا۔ صبح بھی گاڑیوں کی لائٹ جلانی پڑی۔ حالاں کہ اس بارش کی وجہ سے آلودگی سے راحت ضرور ملی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہوا کے ساتھ 24 جنوری تک بارش ہونے کے امکانات ہیں۔نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق منگل کی صبح آنے والی تقریبا 15 ٹرینیں بھی اس سے متاثر ہوئی ہیں۔ شہر میں متعدد جگہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے لوگوں کو جام کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
The short URL of the present article is: http://harpal.in/mws2Q

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.