Home / اہم ترین / کیرالا میں چاند نظر آجانے کے بعد منگلورو اور بھٹکل سمیت ساحلی علاقوں میں رمضان کااعلان. مساجد میں تراویح کے روح پرور مناظر

کیرالا میں چاند نظر آجانے کے بعد منگلورو اور بھٹکل سمیت ساحلی علاقوں میں رمضان کااعلان. مساجد میں تراویح کے روح پرور مناظر

بھٹکل (ہرپل نیوز) 5 مئی: پڑوسی ریاست کیرالہ کے کاپاڈ میں چاند نظر آنے اور متعلقہ علاقہ کے قاضی کی طرف سے چاند کی رویت ثابت ہونے کے بعد بھٹکل میں بھی قاضی صاحبان نے رمضان کا اعلان کردیا ہے، کپاڈ میں چاند دیکھے جانے کی تصدیق ہوتے ہی اُدھر مینگلور اور ضلع اُڈپی میں بھی رمضان کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بھٹکل، شیرور، بیندور، کنداپور، گنگولی، اُڈپی اور مینگلورسمیت پڑوسی ریاست کیرالہ میں کل 6 مئی بروز پیر کو پہلا روزہ ہوگا۔بھٹکل اور ساحلی کرناٹکا میں ماضی کے برعکس اس بار قریب 14 گھنٹوں کا روزہ ہوگا۔
رمضان کا اعلان ہوتے ہی آج بعد نماز عشاء تمام مساجد میں تراویح کے روح پرور مناظر دیکھے گئے ۔بھٹکل کی تمام مساجد میں م از کم تین یا اس سے زائد حفاظ تراویح سنا رہے ہیں ۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ ترویح سنانے والے زیادہ تر کم عمر بچے ہیں جنکی عمریں 15سے زیادہ نہیں ہے ۔ بھٹکل میں ہر سال رمضان سے پہلے جمعیت الحفاظ بھٹکل کی جانب سے حفاظ کے تر بتیی کیمپ بھی منعقد کئے جاتے ہیں جہاں ان کو ضروری مسائل سے آگاہ کر کے تلاوت کے طور طریقوں سے بھی واقف کرایا جاتا ہے ۔ دوسری جانب کیرلا ، منگلور و اور بھٹکل اور اطراف بھٹکل کے علاوہ ملک بھر میں کہیں بھی چاند نظر نہ آنے کی وجہ سے رمضان کا اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔ ملک کے مختلف صوبوں اور شہروں میں مقامی رویت ہلال کی کمیٹیوں اور اداروں کی جانب سےملک میں کہیں سے بھی چاند دیکھنے کی کوئی اطلا ع موصول نہ ہونے کی وجہ سے منگل کو پہلے روزے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ خلیجی ممالک بالخصوص سعودی عربیہ اور دبئی وغیرہ میں 30شعبان مکمل ہو نے کی وجہ سے کل پیر کو ہی پہلا روزہ ہوگا ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/VwnAf

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.